این اے 122 لوکل کمیشن کے جج 31 جنوری کو الیکشن ٹربیونل کے سامنے پیش ہونگے

جمعرات 29 جنوری 2015 12:36

لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 29 جنوری 2015ء) تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی این اے 122 پر کمیشن کے خلاف درخواست پر کل ہفتہ کو کمشن کے جج غلام حسین اعوان الیکشن ٹربیونل کے سامنے پیش ہونگے۔

(جاری ہے)

تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے اینا ے 122 میں ووٹوں کی جانچ پڑتال کرنیوالے معائنہ کمیشن کے خلاف درخواست الیکشن ٹربیونل میں دائر کی تھی اور درخواست میں موقف اختیار کیا کہ معائنہ کمیشن کو میڈیا سے گفتگو کرنے کا کوئی اختیار نہیں اس کے باوجود میڈیا سے گفتگو کی گئی اور اس میں بے بنیاد باتیں کرتے ہوئے بتایا گیا کہ این اے 122 میں کوئی جعلی ووٹ نہیں ملا۔

کمیشن نے دھاندلی ثبوت کو رپورٹ کا حصہ نہیں بنایا اور دھاندلی کے ثبوتوں کو نظر انداز کیا۔ عمران خان کی جانب سے کمیشن کے خلاف پیش کی جانے والی درخواست پر الیکشن ٹربیونل نے کل 31 جنوری پر ہفتہ کو کمیشن کے جج غلام حسین کو طلب کر لیا۔

متعلقہ عنوان :