اسلام آباد ہائی کورٹ میں بھوجا ائیرلائن حادثہ کیس کی سما عت

جمعرات 29 جنوری 2015 12:36

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 29 جنوری 2015ء) اسلام آباد ہائی کورٹ میں جمعرات کے روز بھوجا ائیرلائن حادثہ کیس کی سماعت ہوئی جسٹس شوکت عزیز صدیقی پر مشتمل سنگل بینچ نے کیس کی سماعت کی‘ سماعت کے دوران سول ایوی ایشن اتھارٹی کے سیکرٹری کی جانب سے ایڈووکیٹ عبید الرحمان عباسی عدالت عالیہ میں پیش ہوئے جبکہ سو ایوی ایشن اتھارٹی کے لیگل کونسل عطا اللہ کنڈی عدالت میں پیش ہوئے‘ سول ایوی ایشن اتھارٹی کے سیکرٹری کے وکیل عبید الرحمان عباسی نے بوجا ائیر لائن حادثہ کی رپورٹ پر اپنے اعتراضات عدالت میں جمع کراتے ہوئے کہا ہے کہ 2012 ء میں کورال کے ایریا میں بھوجا ائیرلائن کو پیش آنے والے ہادثہ میں تقریباً 121 افراد ہلاک ہوئے تھے جس پر عدالت عالیہ کے حکم پر ایک کمیشن بنا تھا اور کمیشن کی رپورٹ بھی عدالت میں جمع کرا دی گئی تھی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ حقائق کے منافی ہے۔ بھوجا ائیرلائن حادثہ پر بننے والے کمیشن جہاز کے پائلٹ بھوجا ائیر لائن ٹریفک کنٹرولنگ سسٹم کے عملہ آپریٹنگ سسٹم اور دیگر لوگوں کو حادثے کا ذمہ دار ٹھہرایا ہے اور یہ بھی کہا گیا ہے کہ موسم کی خرابی کے باعث جہاز کے پائلٹ کو ائیر ٹریفک کنٹرولر کے عملے نے صحیح رہنمائی نہیں کی تھی جس کی وجہ سے پائلٹ نے گھسنے کی کوشش کی اور اس نے غفلت کا مظاہرہ کیا۔

وکیل نے عدالت کو بتایا کہ بھوجا ائیر لائن حادثہ کمیشن کی رپورٹ پر سول ایوی ایشن کی جانب سے اپنے اعتراضا ت جمع کرا دیئے گئے ہیں اور کمیشن کی رپورٹ کو بھی چیلنج کر دیا گیا ہے۔ آئندہ سماعت پر سول ایوی ایشن اتھارٹی کے لیگل کونسل اور وکلاء پیش ہو کر بھوجا ائیر لائن کمیشن رپورٹ پر اپنے دلائل مکمل کریں گے۔ سول ایوی ایشن کے سیکرٹری کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ بھوجا ائیرلائن حادثہ کی رپورٹ جو کمیشن نے عدالت میں پیش کی ہے اس میں اصل ذمہ داروں کا تعین نہیں کیا گیا بلکہ یہ صرف کہا گیا ہے کہ بھوجا ائیرلائن سول ایوی ایشنز رولز کے خلاف چل رہی تھی نہ ہی بھوجا ائیرلائن کے پاس سول ایوی ایشن رولز کے مطابق جہاز مکمل تھے اور نہ ہی دیگر قوانین پر بھوجا ائیرلائن عمل کر رہی تھی۔

کورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ بھوجا ائیرلائن کے پائلٹ تربیت یافتہ نہیں تھا اور اس کا لائسنس بھی سول ایوی ایشن رولز کے مطابق نہیں تھا۔ واضح رہے کہ 2012ء میں پیش آنے والے بھوجا ائیرلائن حادثہ پر اسلام آباد ہائیکورٹ نے کمیشن بنانے کے احکامات جاری کئے تھے اور حکم دیا تھا کہ اس حادثے کی مکمل رپورٹ عدالت میں پیش کی جائے۔ مذکورہ سماعت کے بعد عدالت نے کیس کی آئندہ سماعت 26 فروری تک ملتوی کر دی

متعلقہ عنوان :