گورنرپنجاب چوہدری محمد سرور اپنے منصب سے مستعفی ہو گئے

جمعرات 29 جنوری 2015 12:31

گورنرپنجاب چوہدری محمد سرور اپنے منصب سے مستعفی ہو گئے

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔29جنوری2015ء) گورنرپنجاب چوہدری محمد سرور اپنے منصب سے مستعفی ہو گئےہیں۔ انہوں نے اپنا استعفیٰ حکومت کو بھجوا دیا ہے۔ ۔

(جاری ہے)

مقامی ذرائع کے مطابق وزیرعظم نواز شریف نے گورنر پنجاب چوہدر ی محمد سرور کے خارجہ پالیسی کے حوالے سے دیے جانے والے بیان جس میں انہوںنے خارجہ پالیسی ناکام ہونے کا کہاتھا ،وزیراعظم نواز شریف نے اس حوالے سے نوٹس لے لیاہے اور چوہدری سرور کو ہٹانے کے حوالے سے فیصلہ لے لیاہے تاہم حکومت کی جانب سے اس حوالے سے کوئی موقف سامنے نہیں آسکا ۔ گورنر پنجاب کو ہٹانے کے بعد جاوید ہاشمی کو گورنر بنانے کی چہ مگوئیاں بھی جاری ہیں ۔