Live Updates

عمران خان کیخلاف سابق چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کے مقدمے کی سماعت نے وفاقی وزیر پانی و بجلی خواجہ آصف کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا

جمعرات 29 جنوری 2015 12:31

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 29 جنوری 2015ء) عمران خان کیخلاف سابق چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کے مقدمے کی سماعت نے وفاقی وزیر پانی و بجلی خواجہ آصف کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

(جاری ہے)

گذشتہ روز سیشن جج اسلام آباد نذیر احمد گنجیانہ کی عدالت میں ہرجانہ کیس کی سماعت کے دوران جب سابق چیف جسٹس کے وکیل احسن الدین نے زور دیا کہ اس مقدمہ کی سماعت عدالت 90 دن میں کرنے کی پابندی ہے تو عمران خان کے وکیل ڈاکٹر بابر اعوان نے عدالت کی توجہ اس جانب دلائی کہ عدالت یہ بھی دیکھے کہ ایک ایسا ہی مقدمہ جو عمران خان نے وفاقی وزیر خواجہ آصف کیخلاف دائر کیا تھا وہ دو سال سے کیونکر نہیں سنا گیا۔

اس کیخلاف قانون یہ بھی کہتا ہے کہ دہشت گردی سے متعلق مقدمہ کی سماعت دس دن میں مکمل ہونا ضروری ہے مگر یہ مقدمات سالہاسال تک پڑے رہتے ہیں۔ چیف جسٹس (ر) افتخار چوہدری کے وکیل احسن الدین شیخ نے عدالت سے استدعاء کی کہ اگر عدالت خواجہ آصف کے مقدمہ کی فائل بھی طلب کرے تو ہمیں کوئی اعتراض نہیں ہے۔ اس طرح ممکن ہے کہ اب اس مقدمے کی سماعت کیساتھ ساتھ خواجہ آصف کیخلاف عمران خان کے مقدمے کی سماعت بھی شروع ہوجائے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات