مٹھی ہسپتال میں ایک اور بچی دم توڑ گئی ،120 دنوں میں جاں بحق بچوں کی تعداد320 ہوگئی

جمعرات 29 جنوری 2015 12:31

مٹھی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 29 جنوری 2015ء) تھرپارکر کے علاقے میں مٹھی ہسپتال میں غذائی قلت کا شکار ایک اور بیمار بچی دم توڑ گئی ۔120 دنوں میں جاں بحق بچوں کی تعداد320 ہوگئی ۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق بدھ کے روز مٹھی ہسپتال میں غذائی قلت کا شکار ایک بچی دم توڑ گئی ۔ہسپتال انتظامیہ کے مطابق متعدد بچوں کی حالت انتہائی نازک ہے جنہیں طبی امداد دی جارہی ہے اور ان کی زندگیوں کو بچانے کیلئے ڈاکٹر وں ہائی الرٹ ہیں اور ان کی چھٹیاں بھی منسوخ کر دی گئیں ہیں۔

متعلقہ عنوان :