ڈیرہ اسماعیل خان ،سکیورٹی فورسز کی کارروائی ،2 دہشت گرد ہلاک ،13 گرفتار

جمعرات 29 جنوری 2015 12:29

ڈیرہ اسماعیل خان(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 29 جنوری 2015ء) ڈیرہ اسماعیل خان میں سکیورٹی فورسز کی دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کے دوران2 دہشت گرد مارے گئے جبکہ 13 دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا گیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق بدھ کے روز سکیورٹی فورسز نے ڈیرہ اسماعیل خان کی تحصیل کلاچی میں حساس اداروں کی رپورٹ پر سرچ آپریشن کیا ۔

(جاری ہے)

کارروائی کے دوران سکیورٹی فورسز اوردہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں 2 دہشت گرد ہلاک ہوگئے جبکہ دیگر 13 دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا گیا ۔

سرچ آپریشن کے دوران دہشت گردوں سے بھاری اسلحہ بھی برآمد کر لیا گیا ۔سکیورٹی فورسز نے گرفتار دہشت گردوں کو نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا ہے جہاں پر ان سے مزید تفتیش جاری ہے ۔واقعہ کے بعد علاقے میں شدید خوف وہراس پھیل گیا اور متعدد تعلیمی بند ہوگئے ۔

متعلقہ عنوان :