ایم کیو ایم نے غلط الزامات لگائے ہیں، شرجیل میمن

جمعرات 29 جنوری 2015 12:00

ایم کیو ایم نے غلط الزامات لگائے ہیں، شرجیل میمن

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔29جنوری2015ء) ایم کیو ایم کے کارکن سہیل احمد کے قتل کے بعد رابطہ کمیٹی کی جانب سے کی جانے والی پریس کانفرنس میں کہا گیا کہ سہیل احمد کے قتل کے ذمہ دار وزیر اعلی سندھ قائم علی شاہ ہیں جس پر رد عمل کا اظہرا کرتے ہوئے شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم اس سے قبل رینجرز اور پولیس حکام پر بھی الزامات لگا چکی ہے ایک کیو ایم کے خلاف کوئی بھی خصوصی آپریشن نہیں کیا جا رہا بلکہ تمام کاروائیاں لیاری میں کی جا رہی ہیں۔

(جاری ہے)

پیپلز پارٹی کے رہنما سعید چاولہ کے حوالے سے شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ سعید چاولہ معمر رہنما ہیں ، سہیل احمد اور ان کے جھگڑے سے متعلق صرف وہی بتا سکتے ہیں۔ انہوں نے مزید بتایا کہ وزیر اعلی سندھ قائم علی شاہ نے پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو سہیل احمد قتل کیس کی تحقیقات کرنے اور جلد از جلد رپورٹ پیش کرنے کے احکامات جاری کر دئیے ہیں تاہم ایم کیو ایم کی جانب سے پیپلز پارٹی پر کی گئی الزام تراشی غلط ہے۔

متعلقہ عنوان :