ایم کیو ایم کا یوم سوگ، شہر میں پر امن ہڑتال

جمعرات 29 جنوری 2015 11:08

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 29 جنوری 2015ء) متحدہ قومی موومنٹ کے یوم سوگ اور شہر میں ہڑتال کے موقع پر کراچی میں کاروبار مکمل طور پر بند ہیں۔ شہر کی سڑکیں ویران جبکہ تجارتی مراکز بند ہیں جبکہ سڑکوں پر ٹریفک معمول سے بہت کم ہے۔ شہر کے متعدد پٹرول پمپ رات کو ہی بند ہو گئے تھے اور جو کھلے ہیں وہاں گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگی ہوئی ہیں۔ کراچی کے نجی تعلیمی اداروں میں آج چھٹی ہے جبکہ جامعہ کراچی اور دیگر جامعات میں ہونے والے پرچے بھی ملتوی کر دئیے گئے ہیں تاہم سرکاری سکولوں میں تعطیل کا اعلان نہیں کیا گیا۔

(جاری ہے)

ایم کیو ایم کی اپیل پر حید ر آباد اور میر پور خاص میں بھی ہڑتال کی گئی ہے۔ جبکہ سکھر سمیت سندھ کے مخلتلف شہروں میں بھی ہڑتال کا سا سما ں ہے ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے کارکنوں سے اپیل کی ہے کہ وہ ایم کیو ایم سوسائٹی سیکٹر یونٹ64 کے انچارج سہیل احمد کے جنازے میں زیادہ سے زیادہ شرکت کریں اور بھر پور تعداد میں شرکت کر کے شہید کو زبر دست خراج تحسین پیش کریں۔ سہیل احمد کی نماز جنازہ طارق روڈ پر واقع مسجد رحمانیہ میں نماز ظہر کے بعد ادا کی جائے گی جس کے بعد سہیل احمد شہید کو طارق روڈ پر ہی واقع ایک قبرستان میں دفنا دیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :