پاکستانی طالبعلم کا قابل فخر کارنامہ ، مقامی سطح پر تھری ڈی پرنٹرتیار کرلیا

جمعرات 29 جنوری 2015 11:02

پاکستانی طالبعلم کا قابل فخر کارنامہ ، مقامی سطح پر تھری ڈی پرنٹرتیار ..

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔29جنوری2015ء) پاکستانی نوجوان سافٹ ویئر ڈیولپمنٹ کے میدان میں اپنی صلاحیتوں کالوہا منوانے کے بعداب ہارڈویئرکے میدان میں بھی کامیابی کے جھنڈے گاڑرہے ہیں اورایساہی کراچی کے تئیس سالہ طالبعلم نے بھی اپنا شاہکار پیش کردیاہے ، فرخ بھابھا نے مقامی سطح پرتھری ڈی پرنٹر تیارکیاہے جس کی لاگت انٹرنیشنل مارکیٹ کے مقابلے میں چار گنا کم ہے۔

فرخ بھابھاکے مطابق تھری ڈی پرنٹرپلاسٹک کے میٹریل سے کوئی بھی آبجیکٹ منٹوںمیں تیار کرسکتا ہے، پرنٹرکو کنٹرول کرنے کے لیے سافٹ ویئربھی مقامی سطح پرتیار کیاجا رہاہے جسے موبائل فون کے ذریعے بھی مانیٹراور آپریٹ کیا جاسکے گا۔اُنہوں نے کہاکہ تھری ڈی اسکینرکی تیاری کے پروجیکٹ پربھی کام شروع کردیا ہے جو KINECTسینسرز پرمشتمل ہوگا،تھری ڈی پرنٹرکی مقامی سطح پر تیاری پاکستان میںتھری ڈی ٹیکنالوجی کودوام حاصل ہوگا۔

(جاری ہے)

ایکسپریس نیوز کے مطابق یہ انجینئرنگ کے شعبے میںانقلابی پیش رفت ہے جس سے پاکستان میں آٹوسیکٹر، میڈیکل اینڈسرجری، دندان سازی کے شعبے کے ساتھ مقامی مینوفیکچرنگ سیکٹرکو بھرپور فائدہ ہوگا۔ تھری ڈی پرنٹرکے ذریعے پلاسٹک کے ساتھ لچک دارپلاسٹک، ربراور لکڑی جیسے میٹیریل کی اشیابھی تیارکی جاسکیں گی۔ فرخ بھابھا SZABISTمیں بیچلرآف سائنس(کمپیوٹنگ) کے فائنل ٰایئرکے طالب علم ہیںجنہوںنے دنیامیں تھری ڈی پرنٹنگ کے شعبے میں مینوفیکچرنگ سیکٹر کی ترقی کے امکانات کودیکھتے ہوئے پاکستان میںتھری ڈی پرنٹنگ پرکام کافیصلہ کیااور اپنے فائنل پروجیکٹ کے طورپر تھری ڈی پرنٹنگ کاانتخاب کیا۔

وہ اب تک 3تھری ڈی پرنٹرزتیار کرچکے ہیں، چوتھاپرنٹر زیرتکمیل ہے۔ فرخ بھابھاکا تیارکردہ پرنٹرایک فٹ اونچااور ایک فٹ چوڑاکوئی بھی آبجیکٹ تیارکر سکتاہے۔پاکستان میں تیارکردہ تھری ڈی پرنٹرایک لاکھ روپے میںایک سال کی وارنٹی، سافٹ ویئراور ٹریننگ کے ساتھ مہیاکیا جاسکتا ہے جبکہ درآمدی پرنٹرکی لاگت 3سے 4لاکھ روپے ہوگی۔ اب تک پاکستان میں تیارکردہ یہ سب سے زیادہ گنجائش کا پرنٹرہے۔

فرخ بھابھاکو دسمبر2014 میںغلام اسحٰق خان یونیورسٹی میںمنعقدہ ایک مقابلے میں 8پروجیکٹس میں سب سے اہم اورمنفرد قراردیا گیا۔ ان کی صلاحیتوں کودیکھتے ہوئے بین الاقوامی آئی ٹی کمپنی مائکروسافٹ نے انھیں مائکروسافٹ انوویشن سینٹرکراچی میںشامل کیاجہاں وہ مائکروسافٹ کی سپورٹ سے سافٹ ویئرکی تیاری میںبھی مصروف ہیں۔