پشین :کمرے میں گیس بھرنے سے 3 خواتین ،9 بچوں سمیت 12 افراد جاں بحق

جمعرات 29 جنوری 2015 10:47

پشین :کمرے میں گیس بھرنے سے 3 خواتین ،9 بچوں سمیت 12 افراد جاں بحق

پشین(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔29جنوری2015ء) پشین میں ایک گھر میں گیس بھرنے کے باعث 12 افراد جاں بحق ہو گئے ہیں ، مرنے والوں کا علم صبح اس وقت ہوا جب اہلخانہ ان کو جگانے کیلئے آئے ، اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ ایک ہی خاندان کے افراد جن میں 3 خواتین اور 9 بچے شامل تھے ، نے سردی کی شدت سے بچنے کیلئے کمرے میں گیس کا ہیٹر جلایا اور دروازہ بند کر کے سو گئے ، رات کے وقت کمرے میں گیس بھرنے سے تمام افراد کا دم گھٹ گیا اور وہ خالق حقیقی سے جا ملے ، جاں بحق ہونے والوں کی موت کا علم اس وقت ہوا جب صبح اہلخانہ انہیں بیدار کرنے کیلئے آئے ، ایک ساتھ 12 افراد کی ہلاکت پر گھر میں کہرام مچ گیا ۔

(جاری ہے)

پولیس نے جائے حادثہ پر پہنچ کر شواہد اکٹھے کر کر تفتیش کا آغاز کر دیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :