چوہدری اشرف گوجر (آج)اسلام آباد سے سینیٹ کی نشست کیلئے درخواست (ن)لیگ سینٹرل سیکرٹریٹ میں جمع کروائینگے

بدھ 28 جنوری 2015 23:21

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 28 جنوری 2015ء) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سے تعلق رکھنے والے ممتاز مسلم لیگی راہنما اورسابق اُمیدوار قومی اسمبلی حلقہ این اے48 اسلام آباد چوہدری محمد اشرف گوجر ایڈووکیٹ سپریم کورٹ ممبر پیمرا اورچیئرمین وزیراعظم لیگل ریفارمز کمیٹی سینٹ میں اسلام آباد کی خالی ہونے والی نشست کیلئے (آج )29جنوری کو دن گیارہ بجے بڑی تعداد میں وکلاء اور سول سوسائٹی کے نمائندگان کے ہمراہ پارٹی ٹکٹ کے حصول کیلئے درخواست پاکستان مسلم لیگ ن کے سنٹرل سیکریٹریٹ واقع گلی نمبر10، سیکٹرF-8/3 اسلام آباد میں جمع کروائیں گے۔

متعلقہ عنوان :