امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا اوکاڑہ بائی پاس آمد پر شاندار استقبال،ہزاروں افراد کے پرجوش نعرے، خوش آمدید کہا

بدھ 28 جنوری 2015 23:21

اوکاڑہ ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 28 جنوری 2015ء ) امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق کا اوکاڑہ بائی پاس آمد پر شاندار استقبال ۔ہزاروں افراد نے امیر جما عت کو پر جوش نعروں سے خوش آمدید کہا ،جماعت کے کارکن ان کی آمد سے گھنٹوں پہلے ہی استقبالیہ کیمپ پر جمع ہو گئے ،نعرے بازی کا سلسلہ جاری رہا امیر جماعت اسلامی سراج الحق کی آمد پر کارکنان اور مقامی قیادت نے ان کا بھر پور استقبال کیا اور پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں ،فلک شگاف نعروں نے ماحول جذباتی کر دیا ۔

کارکنان کا جذبہ دیدنی تھا ۔اس موقع پر ڈاکٹرلیاقت علی کوثر امیر جماعت اسلامی ضلع اوکاڑا ،سٹی امیر جماعت اسلامی رضوان احمد ،شباب ملی ضلع اوکاڑا کے صدر چوہدری رب نواز ثاقب مسریرا کھرل ،تحصیل صدر اوکاڑا راؤ شبیر احمد نے صحا فیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ، انہوں کہا کہ جماعت اسلامی کا پیغام گھر گھر پہنچ چکا ہے ۔

(جاری ہے)

منزل اب دور نہیں ہم دین اسلام کی سربلندی کیلئے کو شاں رہیں گے اوکاڑا کی عوام مبارک باد کے مستحق ہیں کیونکہ آج بھر پور سیاسی شعور کا مظاہرہ دیکھنے میں آیا ،اُنہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی پاکستان میں اسلامی انقلاب کی داعی ہے ہمارے تمام مسائل کا حل اسلامی نظام میں ہی پوشیدہ ہے ،عام آدمی کے حالات بدلنے کیلئے ہمیں اپنا طرز زند گی بدلنا ہو گا ،پہلے میں اپنی ذمہ داریوں کا احساس کرنا ہو گا اسلام ایک مکمل ضابطہ حیات ہے اسکے سامنے کفر کے تمام نظام نا تمام ہیں آج وقت ہے ہم امیر جماعت اسلامی کی قیادت میں بہتر فیصلے کر کے اپنے مسائل کا حل نکال سکتے ہیں کیونکہ جب تک صالح قیادت نہیں آئے گی ہم مسائل اور پستی کا شکار رہیں گے ۔

انہوں نے کہا جماعت اسلامی کے کارکنان اور اس کے حامیوں کا شکر گزار ہوں کہ جنہوں نے امیر جماعت اسلامی کا شاندار استقبال کیا اور ہماری حوصلہ افزائی کی ،استقبال سے ثابت ہوا کہ اب عام آدمی کی امیدیں جماعت اسلامی سے وابستہ ہیں اور ہماری قیادت ہی ان امیدوں کو پورا کرنے کی اہلیت رکھتی ہے ۔

متعلقہ عنوان :