ضلعی انتظامیہ کے احکا مات کھوہ کھا تے ، رکشہ ڈرائیوروں کی من مانیاں ،

پٹرول کی قیمتیں کم ہو نے کے با وجود مسا فروں سے 15روپے فی سواری وصول

بدھ 28 جنوری 2015 22:47

اٹک خورد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 28 جنوری 2015ء)ضلعی انتظامیہ کے احکا مات کھوہ کھا تے شکر درہ ، پیپلز کا لو نی میں چلنے والے رکشہ ڈرائیوروں کی من مانیاں تین مر تبہ پٹرول کی قیمتیں کم ہو نے کے با وجود مسا فروں سے 15روپے فی سواری وصول کئے جا رہے ہیں اٹک شہر سے شکردرہ اور پیپلز کا لونی ،تکبیر کالو نی ،دا رالسلام کا لونی سفر کر نے والے شہریو ں عبدالحمید ،راضی خان ،محمد ارسلان ،محمد ریحان ، محمدرفیق ، اسفند یار ،ارشد علی ،محمدبلال عبداللہ ،راشد ،سعد علی و دیگر نے ایک سر وے میں بتایا ہے کہ حکومت کی طرف سے تیل کی قیمتوں میں مسلسل تین بار کمی کی جا چکی ہے مگر اس کے با وجود مذکو رہ روٹس پر چلنے والے رکشہ ڈرا ئیوروں نے کرائے میں کو ئی کمی نہیں کی ہے حالانکہ ضلعی انتظامیہ انہیں با ر بار حکم دے چکی ہے کہ ان روٹس پر 15کی بجائے10رو پے فی کس وصول کئے جا ئیں سر وے میں مسا فرو ں کا کہنا تھا کہ جب ہم 15رو پے سے کم دیں تو رکشہ والے لڑائی پر اتر آ تے ہیں اس سلسلہ میں ٹریفک پولیس حکام کو چاہیئے کہ ان روٹس کو چیک کر کے رکشہ ڈرائیو روں کو 10رو پے فی سواری وصول کر نے کا پا بند کیا جا ئے شہریو ں نے سیکر ٹری ریجنل ٹرانسپورٹ اتھا رٹی مجا ہد عباس رضوی ،مو ٹر وہیکل ایگز ا مینر مجا ہد اقبال خان اور ڈی ایس پی ٹریفک چودھری یوسف علی شاہد سے اصلا ح و احوال کی پر زور اپیل کی ہے