حکمرانوں نے ظلم کے پہاڑ توڑ دیے ، عوامی حلقے ،

مہنگائی کے ساتھ بجلی ، گیس کی کئی کئی گھنٹے لوڈ شیڈنگ نے وعدوں کی نفی کر دی ہر ہر حکمران نے وعدے کیے لیکن جب وہ اقتدار میں آئے تو بھول جاتے ہیں، سروے

بدھ 28 جنوری 2015 22:42

اٹک خورد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 28 جنوری 2015ء) موجودہ حکمرانوں نے عوام کو ریلیف دینے کی بجائے عوام پر ظلم کے پہاڑ توڑ دیے مہنگائی کے ساتھ بجلی ، گیس کی کئی کئی گھنٹے لوڈ شیڈنگ کر کے حکمرانوں نے اپنے وعدے کی نفی کر دی ہے ہر حکمران نے عوام سے وعدے کیے لیکن جب وہ اقتدار میں آئے تو اپنے وعدے بھول گئے ان خیالات کا اظہار ایک سروے کے دوران مختلف اشخاص نور الٰہی ، مقصود احمد ، رب نواز ، امانت خان ، زبیر احمد ، وارث خان ، محمد طفیل ،بابر خان ،احتشام الحق، احسان الٰہی و دیگر درجنوں افراد نے اپنے تاثرا ت بیان کرتے ہوئے کیا ہے انھوں نے کہا کہ الیکشن میں ہم نے نواز شریف کو اس لیے ووٹ دیے تھے کہ وہ پیپلز پارٹی سے بہتر کام کریں گے اور عوام کو ریلیف دیں گے نواز شریف نے الیکشن کے دوران عوام سے وعدے کیے کہ ہم اقتدار میں آکر عوام کو ریلیف دیں گے بجلی ، گیس کا مسئلہ ہنگامی بنیادوں پر حل کریں گے لیکن آج عرصہ دو سال موجودہ حکمرانوں کو ہو رہے ہیں عوام کو ریلیف دینے کی بجائے عوام کے ساتھ زیادتیاں ہورہی ہیں اور کئی کئی گھنٹے بجلی کی لوڈشیڈنگ ہورہی ہے اور گیس کا نہ ہو نا عوام سے ظلم ہے عوام نے پیپلز پارٹی کے لیڈروں کو عوام نے الیکشن میں اسی وجہ سے مسترد کیا تھا کہ انھوں نے عوام سے جو وعدے کیے وہ پورے نہیں کیے آنے والے الیکشن میں اگر مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے عوام کے مسائل حل نہیں کیے تو اُن کا حشر بھی پیپلز پارٹی جیسا ہو گا عرصہ دو سال سے عوام کے مسائل کم ہو نے کی بجائے بڑھ رہے ہیں وزیر اعظم پاکستان میاں نواز شریف اور اُن کے وزراء آئے روز عوام کو بے وقوف بنا رہے ہیں لیکن عوام با شعور ہو چکی ہے اُن کے زبانی دعووں پر یقین نہیں رکھتی

متعلقہ عنوان :