اسٹیٹ بینک کی مائیکروفنانس کریڈٹ گارنٹی فیسیلٹی کی ہدایات میں ترامیم،
کمرشل بینکوں/ترقیاتی مالی اداروں کو چھوٹے مائیکروفنانس اداروں کو قرض دینے کیلئے 60 فیصد تک رسک کوریج کی پیشکش کی گئی
بدھ 28 جنوری 2015 22:05
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 28 جنوری 2015ء )بینک دولت پاکستان نے مائیکروفنانس کریڈٹ گارنٹی فیسیلٹی کی ہدایات پر نظر ثانی کی ہے جن میں کمرشل بینکوں/ترقیاتی مالی اداروں کو چھوٹے مائیکروفنانس بینکوں/مائیکروفنانس اداروں کو قرض دینے کے لیے 60 فیصد تک رسک کوریج کی پیشکش کی گئی ہے۔ توقع ہے کہ اس سہولت سے چھوٹے مائیکروفنانس بینک/مائیکروفنانس ادارے کمرشل بینکوں/ترقیاتی مالی اداروں سے قرض حاصل کرکے مائیکروفنانس کلائنٹس کو دے سکیں گے۔
یاد رہے کہ مائیکروفنانس کریڈٹ گارنٹی فیسیلٹی، مائیکروفنانس اداروں کے لیے مارکیٹ پر مبنی اور طویل مدتی مالکاری (financing) ہے۔ مائیکروفنانس کریڈٹ گارنٹی فیسیلٹی کا آغاز اسٹیٹ بینک نے دسمبر 2008ء میں برطانیہ کے محکمہ برائے بین الاقوامی ترقی کی جانب سے 15 ملین پونڈ کے مالی تعاون سے کیا تھا۔(جاری ہے)
یہ مالی شمولیت پروگرام کا حصہ ہے جس پر عملدرآمد اسٹیٹ بینک کرا رہا ہے۔
اس سہولت میں توجہ منڈی کی ترقی پر مرکوز کی گئی ہے اور پاکستان میں مائیکرو فنانس شعبے میں فنڈنگ کی مشکلات کو حل کرنے میں اس نے اہم کردار ادا کیا ہے۔ اب تک 6 بڑے ایم ایف بیز/ایم ایف آئز، کمرشل بینکوں اور سرمایہ منڈیوں/ خردہ سرمایہ کاروں کے ساتھ 38 ٹرانزیکشنز مکمل کر چکے ہیں جن سے تقریباً 650,000 چھوٹے قرض داروں کو قرض دینے کے لیے 12.825 ارب روپے جمع کیے جا چکے ہیں۔ اس سے مائیکروفنانس شعبے کے حوالے سے بینکوں میں خطرے کا تصور کم کرنے میں خاصی مدد ملی ہے اور غریب قرض داروں کو مرکزی دھارے کے مالی اداروں سے متعارف کرایا گیا ہے۔مائیکروفنانس کریڈٹ گارنٹی فیسیلٹی پر نظرثانی شدہ ہدایات اسٹیٹ بینک نے اے سی اینڈ ایم ایف ڈی کے سرکلر نمبر 1 بتاریخ 28 جنوری 2015ء کے ذریعے جاری کی ہیں۔ اس ضمن میں قبل ازیں جاری کردہ تمام ہدایات/رہنما خطوط پر اس سرکلر کو فوقیت دی جائے گی۔مزید اہم خبریں
-
بجلی چوری ، ایف آئی اے فیصل آباد زون کی بڑی کاروائیاں وفاقی وزیرداخلہ محسن رضا نقوی کی ہدایات پر بجلی چوری میں ملوث عناصر کیخلاف کریک ڈائون جاری
-
سپریم کورٹ کا کراچی میں رینجرز ہیڈ کوارٹرزسمیت تمام عمارتوں کے باہر سے رکاوٹیں ہٹانے کا حکم
-
"رینٹ اے پرائم منسٹر"
-
پی ٹی آئی کی تحریکوںملکی معیشت کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا،شیری رحمان
-
سپریم کورٹ کا نسلہ ٹاور کی زمین بیچ کر الاٹیز کو معاوضہ ادا کرنے کا حکم
-
اگلے 5 دنوں میں طوفانی بارشوں کے باعث کسانوں کا بے تحاشہ نقصان ہونے کا خدشہ
-
ہم سب کو کسی سے سیاسی انتقام نہ لینے کا عزم کرنا چاہیے، متحد ہوکرملک کو درپیش بھنور سے نکالا جا سکتا ہے، سینیٹراسحٰق ڈار
-
سپیکر قومی اسمبلی سردارایازصادق کی زیر صدارت قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے اجلاس
-
بانی پی ٹی آئی ، پرویزالٰہی ، علی نوازاعوان و دیگرکے خلاف جوڈیشل کمپلیکس توڑپھوڑ کیس کی سماعت
-
مہنگائی کے بوجھ تلے دب جانے والی عوام پر گرمیوں کے آغاز میں ایک اور بجلی بم گرانے کی تیاریاں
-
صدرمملکت سے پاکستان میں آسٹریلیا کے ہائی کمشنرنیل ہاکنز کی ملاقات
-
حکومت کسانوں سے کتنی گندم خریدے گی ابھی اعدادوشمار نہیں بتا سکتا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.