ایل ڈی اے ایونیو ون کے 321متاثرین کو قرعہ اندازی کے ذریعے پلاٹ الاٹ،

فہرست ویب سائٹ پر دستیاب ‘ صبر و تحمل سے طویل انتظار کرنے پر متاثرین کے شکر گزار ہیں ‘احد خاں چیمہ

بدھ 28 جنوری 2015 21:57

لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 28 جنوری 2015ء ) رائے ونڈ روڈ پر واقع رہائشی سکیم ایل ڈی اے ایونیو ون کے 321 متاثرہ الاٹیوں اور پلاٹ مالکان کو قرعہ اندازی کے پہلے مرحلے میں متبادل پلاٹ الاٹ کر دئیے گئے ہیں جن کی فہرست ایل ڈی اے کی ویب سائٹ www.lda.gop.pkپر دستیاب ہے ۔

(جاری ہے)

الاٹ کئے جانے والے پلاٹ ہر لحاظ سے ڈویلپڈ ہیں اور مالکان فوری طور پر ان کا قبضہ حاصل کر کے مکان تعمیر کر سکتے ہیں۔اس مقصد کے لئے ایل ڈی اے آفس جوہر ٹاؤن میں منعقدہ تقریب کے دوران ڈائریکٹر جنرل ایل ڈی اے احد خاں چیمہ نے کہا کہ یہ سکیم 2003ء میں شروع کی گئی تھی مگر عدالتی چارہ جوئی کے باعث متاثرین کو طویل انتظار کرنا پڑا -انہو ں نے صبر و تحمل سے پلاٹوں کے قبضے کا انتظار کرنے پر متاثرین کا شکریہ ادا کیا ۔