بلوچستان کو ہمیشہ حکمرانوں نے ہر شعبے میں پسماندہ رکھا ہے،انجمن تاجران،

گوادر کاشغر شاہراہ کے روٹ میں تبدیلی بھی انہی زیادتیوں کا تسلسل ہے ، عبدالرحیم کاکڑ

بدھ 28 جنوری 2015 21:56

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 28 جنوری 2015ء ) مرکزی انجمن تاجران کے رہنماوں نے گوادر کاشغر شاہراہ کے روٹ کی تبدیلی کو ملک کی وحدت اور یکجہتی کیلئے خطرناک قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ بلوچستان کے بعد اسے بھی صورت قبول نہیں کریں گے وفاقی حکومت اپنے فیصلے پر نظرثانی کرے۔ یہ بات مرکزی انجمن تاجران بلوچستان کے صدر عبدالرحیم کاکڑ،اللہ داد ترین ، حضرت علی اچکزئی اوردیگر نے کوئٹہ پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ بلوچستان کو ہمیشہ حکمرانوں نے ہر شعبے میں پسماندہ رکھا ہے گوادر کاشغر شاہراہ کے روٹ میں تبدیلی بھی انہی زیادتیوں کا تسلسلہ ہے ۔انہوں نے کہا کہ گوادر ملک کی ترقی میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے جس کے مکمل فعال ہونے سے ملک ترقی کی نئی شاہراہ پر گامزن ہوگا۔انہوں نے کہا کہ حکومت کی جانب سے گوادر کاشغر شاہراہ کے روٹ میں تبدیلی بلوچستان کے تاجران کسی بھی صورت قبول نہیں کریں گے اسکے خلاف سخت احتجاج کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ اگر وفاقی حکومت نے اپنے فیصلے پر نظرثانی نہیں کی تو مرکزی انجمن تاجران شٹرڈاون ہڑتال سمیت ہر قسم کے احتجاج کا حق محفوظ رکھتی ہے۔

متعلقہ عنوان :