ہنگو، کنڈولی سمانہ سے دو افراد کو اغواء کر لیا گیا ، مقدمہ درج

بدھ 28 جنوری 2015 21:42

ہنگو(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 28 جنوری 2015ء)تھانہ بلیامینہ کی حدود سمانہ کے علاقہ کنڈولی سمانہ سے دو افراد اسلحہ کی نوک پر اغوا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق بدھ کے روز تھانہ بلیامینہ کی حدود میں سمانہ کے علاقہ کنڈولی سمانہ میں نا معلوم مسلح افراد نے اسلحہ کی نوک پر دو افراد منیر ولد رشید اور عمران ولد محمد رسول کو اغوا کر لیا ہے پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی۔