امریکہ اور بھارت کے درمیان معاہدے خطے کیلئے خطرناک ہیں،سید خورشید شاہ ،
حکومت سیاسی جماعتوں کے ساتھ مل کر پاکستان کی خارجہ پالیسی کا ازسرنوجائزہ لے ،طالبان داعش کا نام لیکر حکومت کو ڈرا رہے ہیں ، امریکہ کے کہنے پر ایران کے ساتھ گیس معاہدہ ختم کیا جارہا تھا،پاکستان نے امریکہ کو دنیا میں ماسٹر بنا دیاہے ، میڈیا سے گفتگو
بدھ 28 جنوری 2015 21:42
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 28 جنوری 2015ء ) قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر سید خورشید شا ہ نے کہا ہے کہ امریکہ اور بھارت کے درمیان معاہدے خطے کیلئے خطرناک ہیں ،حکومت سیاسی جماعتوں کے ساتھ مل کر پاکستان کی خارجہ پالیسی کا ازسرنوجائزہ لے ،طالبان وہی ہیں صرف نام تبدیل کررہے ہیں اور داعش کا نام لیکر حکومت کو ڈرا رہے ہیں ، امریکہ کے کہنے پر ایران کے ساتھ گیس معاہدہ ختم کیا جارہا تھا،پاکستان نے امریکہ کو دنیا میں ماسٹر بنا دیاہے ۔
بدھ کو پارلیمنٹ ہاوس میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ نے کہا کہ امریکہ اور بھارت کے درمیان ایٹمی معاہدے خطے کیلئے خطرناک ہیں ۔انہوں نے کہا کہ امریکہ چند سکوں پر ضیا ء الحق سے لے کر ابتک سب کوخریدتا آیا ہے انہوں نے کہا کہ پاکستان نے امریکہ کو دنیا میں ماسٹر بنا دیا ہے ،خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ حکومت امریکہ کے کہنے پر ایران کے ساتھ گیس پائپ لائن معاہدہ ختم کرنے جاررہی تھی خورشید شاہ نے کہا کہ پاکستان کی سیاسی جماعتیں اور حکومت کو مل بیٹھ کر پاکستان کی خارجہ پالیسی کا ازسرنو جائزہ لینا چاہیے ۔(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
-
بانی پی ٹی آئی فوجی قیادت کے ساتھ مذاکرات چاہتے لیکن کوئی جواب نہیں آیا
-
ہم مذاکرات صرف فوج، آرمی چیف اور ڈی جی آئی ایس آئی کے ساتھ کریں گے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.