امریکا کے ساتھ معاہدے سے بھارت نیوکلیئر سپلائر گروپ میں آجائے گا ،سیکرٹری دفاعی پیداوار تنویر طاہر ،ایٹمی خام مال کے حصول میں آسانی ہوجائیگی ، بھارت پلوٹینم ہتھیاروں کی طرف جارہا ہے ، حکومت بین ،الاقوامی برادری پر دباؤ بڑھائے ،بھارت سیکورٹی کونسل کا رکن نہیں بن سکتا، کمیٹی کو بریفنگ ،دفاعی معاہدوں میں 10 فیصد کمیشن کو قانونی شکل دی جائے ،کمیٹی کی ہدایت

بدھ 28 جنوری 2015 21:40

امریکا کے ساتھ معاہدے سے بھارت نیوکلیئر سپلائر گروپ میں آجائے گا ،سیکرٹری ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 28 جنوری 2015ء) سیکرٹری دفاعی پیداوار لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ تنویر طاہر نے کہاہے کہ امریکا کے ساتھ معاہدے سے بھارت نیوکلیئر سپلائر گروپ میں آجائے گا ایٹمی خام مال کے حصول میں آسانی ہوجائیگی ، بھارت پلوٹینم ہتھیاروں کی طرف جارہا ہے ، حکومت بین الاقوامی برادری پر دباؤ بڑھائے بھارت سیکورٹی کونسل کا رکن نہیں بن سکتا جبکہ کمیٹی نے ہدایت کی ہے کہ دفاعی معاہدوں میں 10 فیصد کمیشن کو قانونی شکل دی جائے۔

بدھ کو یہاں قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے دفاعی پیداوار کا اجلاس خواجہ سہیل منصور کی صدارت میں ہوا جس میں مختلف امورپر تبادلہ خیال کیا گیا قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے دفاعی پیداوار کو بتایا گیا کہ بھارت اور امریکا کے درمیان معاہدے سے بھارت کو ایٹمی خام مال کے حصول میں آسانی ہوجائیگی۔

(جاری ہے)

سیکرٹری دفاعی پیداوار لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ تنویر طاہر نے بتایا کہ بھارت اور امریکا کے درمیان معاہدے سے بھارت نیوکلیئر سپلائر گروپ میں آجائیگا ، اْسے ایٹمی خام مال کے حصول میں آسانی ہو جائیگی ۔

انہوں نے کہا کہ بھارت پلوٹینم ہتھیاروں کی طرف جا رہا ہے ، حکومت پاکستان اور اراکین پارلیمنٹ بین الاقوامی برادری پر دباؤبڑھائیں۔ انہوں نے کہا کہ وزارت دفاع کے انتظامی ڈھانچے میں موجود خامیاں برآمدات پر اثر اانداز ہوتی ہیں۔ سیکرٹری پیداوار تنویر طاہر نے کہا کہ بھارت سیکورٹی کونسل کا رکن نہیں بن سکتا۔ پاک بھارت تنازعات کے حل ہونے تک امریکا بھارت کے ساتھ تعلقات ایک حد تک رکھے۔ کمیٹی کو بتایا گیا کہ دفاعی بجٹ کم ہو کر 16 فیصد رہ گیا ہے۔ چیئرمین کمیٹی نے ہدایت جاری کی کہ دفاعی معاہدوں میں 10 فیصد کمیشن کو قانونی شکل دی جائے۔

متعلقہ عنوان :