چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ جسٹس مقبول باقر کو سپریم کورٹ اور جسٹس فیصل عرب کو چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ بنانے کی سفارش

بدھ 28 جنوری 2015 21:40

چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ جسٹس مقبول باقر کو سپریم کورٹ اور جسٹس فیصل ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 28 جنوری 2015ء) اعلیٰ عدلیہ میں ججوں کی تقرری کرنے والی جوڈیشل کمیٹی نے پارلیمانی کمیٹی کو چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ جسٹس مقبول باقر کو سپریم کورٹ کا جج اور ان کی جگہ جسٹس فیصل عرب کو چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ بنانے کی سفارش کردی ہے۔بدھ کو یہاں چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ناصر الملک کی سربراہی میں سپریم کورٹ میں جوڈیشل کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں اعلیٰ عدلیہ میں فاضل ججوں کی تقرری کے حوالے سے غور کیا گیا۔

(جاری ہے)

کمیٹی نے متعلقہ پارلیمانی کمیٹی کو چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ جسٹس مقبول باقر کو سپریم کورٹ کا جج اور ان کی جگہ جسٹس فیصل عرب کوچیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ جبکہ جسٹس (ر) ریاض احمدکوچیف جسٹس وفاقی شریعت کورٹ بنانے کی سفارش کی ہے۔واضح رہے کہ آئین کے تحت پارلیمانی کمیٹی جوڈیشل کمیشن کی سفارشات منظور کرکے سمری وزیر اعظم ہاوٴس بھجواتی ہے، جہاں سے منظوری کے بعد سمری ایوان صدر ارسال کردی جاتے ہے، صدر مملکت کی حتمی منظوری کے بعد ججوں کی تقرری اوت تعیناتی کا نوٹی فکیشن جاری کیا جاتا ہے۔

متعلقہ عنوان :