ن لیگ جنوبی پنجاب کو الگ صوبہ بنانے کے وعدے سے منحرف ہو گئی، ڈاکٹر رحیق عباسی،
حکمرانوں کو دہشت گردی کے خلاف ہمارا آواز اٹھانا پسند نہیں،اوکاڑہ میں کارکنوں پر تشدد ہوا، دوبارہ ایسا واقعہ ہوا تو آئی جی پنجاب ذمہ دار ہوں گے ،مرکزی صدر پی اے ٹی
بدھ 28 جنوری 2015 21:33
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 28 جنوری 2015ء) پاکستان عوامی تحریک کے مرکزی صدر ڈاکٹر رحیق احمد عباسی نے کہا ہے کہ حکمرانوں کو دہشت گردی کے خلاف عوامی تحریک کا آواز بلند کرنا پسند نہیں ،پولیس صوبائی حکومت کی ” جنرل ہدایات“ پر ہمارے کارکنوں کو ہراساں کررہی ہے اور ہمیں یہاں کام کرنے سے روک رہی ہے، اوکاڑہ میں ہمارے تنظیم سازی کیمپ پر دو تھانوں کی پولیس نے ملکر حملہ کیا اور کارکنوں کو تشدد کا نشانہ بنایا دوبارہ اس طرح کی دہشت گردی ہوئی تو ذمہ دار آئی جی پنجاب ہونگے۔
اسلام آباد میڈیا سیل سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ڈاکٹر رحیق احمد عباسی جنوبی پنجاب کے 7روزہ دورے پر ہیں،گزشتہ روز وہ ڈی جی خان پہنچے تو وہاں ان کا مقامی عہدیداروں کی جانب سے پرتپاک استقبال کیا گیا۔(جاری ہے)
اس موقع پر شاکر مزاری،ریاض للیانی،سعید مصطفوی،راجہ ندیم اور دیگر بھی موجود تھے۔ انہوں نے ڈی جی خان میں ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جنوبی پنجاب کی محرومیوں کے ذمہ دار صرف اور صرف پنجاب کے موجود حکمران ہیں جن کے پاس لاہور کی میٹروبس، رنگ روڈ اور رائے ونڈ روڈ کیلئے تو پیسے ہیں مگر ان کے پاس جنوبی پنجاب کے عوام کو صاف پانی ،روزگار دینے کیلئے پیسے نہیں۔
انہوں نے اس موقع پر کارکنوں کو ڈاکٹر طاہر القادری کا پیغام بھی پڑھ کر سنایا۔ پاکستان عوامی تحریک اقتدار میں آ کر تعمیر و ترقی کا آغاز جنوبی پنجاب سے کرے گی اور جنوبی پنجاب کے ساتھ زیادتیاں کرنے والے حکمرانوں کو کٹہرے میں کھڑا کریں گے اور عوام کی محرومیوں کا حساب لیں گے۔ ڈاکٹررحیق عباسی نے کہا کہ ن لیگ نے 3سال قبل پنجاب اسمبلی میں قرارداد پاس کر کے وعدہ کیا تھا کہ وہ جنوبی پنجاب کو الگ صوبہ بنائیں گے اب تو مرکز میں بھی ن لیگ کی حکومت ہے وہ الگ صوبہ بنانے والا وعدہ پورا کیوں نہیں کررہی؟متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
رمضان شوگر مل ریفرنس کیس وزیراعظم شہبازشریف اور حمزہ شہبازکی حاضری سے معافی کی درخواست منظور
-
اقوام متحدہ میں فلسطین کی مکمل رکنیت کی قرارداد کو امریکہ نے ویٹو کر دیا
-
ایران پر اسرائیل کے حملے اور دھماکوں کے بعد پروازیں معطل
-
سٹاک مارکیٹ میں اضافہ غیر ملکی خریداروں کا بڑھتا ہوا رحجان ہے،محمد اورنگزیب
-
روس نے جرمن فاونڈیشن پر پابندی لگا دی
-
چین میں پاکستان کے سفیر کا دارالحکومت بیجنگ میں ہواوے کے نمائشی مرکز کا دورہ ، منصوبوں اور پاکستان کے ساتھ شراکت داری پر تبادلہ خیال
-
آرمی چیف جنرل عاصم منیرسے سعودی عرب کے معاون وزیر دفاع میجر جنرل طلال بن عبداللہ الاوطیبی کی ملاقات
-
ایران : اصفہان میں دھماکوں کی آوازیں اسرائیل نے میزائل حملہ کیا‘امریکا کا دعوی
-
پاکستان کی معیشت 2047 تک تین ٹریلین ڈالرتک بڑھنے کی صلاحیت رکھتی ہے، سعودی سرمایہ کاروں کے لیے بینکاری اور سرمایہ کاری کے قابل منصوبے پیش کر یں گے، وزیرخزانہ محمداورنگزیب کی واشنگٹن میں ملاقاتوں ..
-
غیر ملکیوں کی گاڑی پر حملہ، دہشتگرد حملہ آور پیدل چل کر گاڑی تک پہنچے،ڈی آئی جی ایسٹ اظفر مہیسر
-
پاکستان میں مہنگائی تیزی سے کم ہو کر کم ترین سطح پر آگئی ہے،گورنر سٹیٹ بینک
-
پنجاب ،ضمنی انتخابات کے پیش نظر 10اضلاع میں دفعہ 144نافذ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.