محکمہ لائیوسٹاک کی طرف سے ایس ایم ایس سروس 9211کاقیام
بدھ 28 جنوری 2015 21:16
لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 28 جنوری 2015ء ) معاون خصوصی وزیراعلیٰ پنجاب برائے لائیوسٹاک چوہدری محمدارشدجٹ کی سربراہی میں ایک محکمانہ اجلاس منعقد ہواجس میں مرغبان ،مویشی پال حضرات اورعام شہری کی رہنمائی اوران کے مسائل کے فوری حل کے لیے محکمہ لائیوسٹاک کی طرف سے ایس ایم ایس سروس 9211کے متعلق خصوصی ہدایات دیں اور۔ انہوں نے کہاکہ اس سروس کااجراء فی الحال صوبائی دارالحکومت لاہورمیں کیاگیاہے جبکہ بعد میں اس کادائرہ کاروسیع کرکے پورے پنجاب میں پھیلادیاجائے گا۔
اس سروس سے جہاں پر مرغبان اورمویشی پال حضرات کی رہنمائی اور مسائل کافوری حل ہوگاوہیں پر اس سروس کے ذریعے لاہور کے شہریوں کو گوشت کے معیار کی فوری تصدیق کرنے میں مددگارثابت ہوگی جس کے لیے صارفین پیمکوسے ٹیگ شدہ گوشت کی تصدیق کے لیے استعمال کرسکیں گے۔(جاری ہے)
گوشت پرلگے ہوئے ٹیگ نمبر کی تصدیق کے لیے صارف کوصرف ٹیگ نمبرلکھ کر 9211پرایس ایم ایس کرناہوگا جس کی فوری تصدیق موقع پرہوجائے گی۔ محمد ارشد جٹ نے مزید کہاکہ اس سروس سے اس مافیاکو ہم ختم کرسکیں گے جو حرام اورنیم مردہ جانورکاپانی بھراگوشت عوام کو کھلاتے ہیں اوراس مکروہ کاروبارمیں ملوث افراد یاغیرقانونی مذبحہ خانہ کی نشاندہی ہونے کے ساتھ ساتھ عوام کو تندرست اورمعیاری گوشت کی فراہمی ممکن ہوسکے گی۔
مزید اہم خبریں
-
کراچی: سابق شوہر نے بیوی کوچھریوں کے وار کرکے قتل کردیا
-
آئین میں کہاں لکھا ہے کابینہ قانون سے بالاترہے۔ چیف جسٹس
-
ریاستہائے متحدہ امریکہ اورپاکستان کے درمیان ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ فریم ورک ایگریمنٹ (ٹی آئی ایف ای) کا بین المذاکرہ اجلاس
-
مارگلہ کی خوبصورت پگڈنڈیوں کو محفوظ بنانے کے لیے مارگلہ ٹریل پٹرول کا آغاز کر رہے ہیں ، وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کا ٹویٹ
-
وزیراعلی مریم نواز شریف نے جگر کے عارضہ میں مبتلا پروفیسر ایس ایم منصور کے علاج کیلئے 13 لاکھ روپے امداد کی منظوری دیدی
-
ایف بی آرکا ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم ناکام
-
خیبر پختونخواہ حکومت کا لاکھوں ٹن گندم کی خریداری کا فیصلہ
-
بھارتی شہری نے پاکستانی لڑکی کو دل کا عطیہ کرکے نئی زندگی دے دی
-
نجی شعبہ زراعت تبدیل کرنے میں موثر کردار ادا کرسکتا ہے، وزیرخزانہ
-
افغان شہریوں کو ڈھائی لاکھ روپے لیکر شناختی کارڈ جاری کرنیوالا نادرا کا افسر گرفتار
-
وزیر اعلیٰ مریم نواز سے ہالینڈ کی سفیر مسز ہینی ڈی وریس کی ملاقات، ڈچ کمپنیوں کوسرمایہ کاری کی دعوت
-
عمران خان کو ریاستی اداروں کے خلاف بیانات سے اجتناب برتنے کے حکم پر تنقید و سوالات
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.