کراچی پولیس نے مختلف کارروائیوں کے بعد 144 ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے اسلحہ اور منشیات برآمد کرلی

بدھ 28 جنوری 2015 21:08

کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 28 جنوری 2015ء) کراچی پولیس نے مختلف کارروائیوں کے بعد 144 ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے اسلحہ اور منشیات برآمد کرلی۔

(جاری ہے)

کراچی پولیس نے 77 مختلف کارروائیوں اور 5 پولیس مقابلوں کے بعد 144 ملزمان کو گرفتار کرلیا جن میں 3 قاتل، 1 دہشت گرد، 3 ڈکیت، 12 غیر قانونی اسلحہ رکھنے والے، 16 منشیات فروش، 6 مفرور اور 103 دیگر جرائم پیشہ افراد شامل ہیں۔ گرفتار ملزمان کے قبضے سے 16 ٹی ٹی پستول، 2 ہینڈ گرینیڈ، 8 گرام ہیروئن، 2530 گرام چرس اور شراب برآمد ہوئیں۔

متعلقہ عنوان :