سرکاری سکولوں میں اسلحے کی خریداری کے لئے محکمے کی جانب سے کوئی حکم نامہ جاری نہیں کیا گیا

بدھ 28 جنوری 2015 21:00

سرکاری سکولوں میں اسلحے کی خریداری کے لئے محکمے کی جانب سے کوئی حکم ..

پشاور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 28 جنوری 2015ء) محکمہ ابتدائی و ثانوی تعلیم خیبر پختونخوا نے سرکاری سکولوں میں اسلحے کی خریداری کے حوالے سے بعض اخباروں میں شائع ہونے والی خبروں کی تردید کی ہے ۔

(جاری ہے)

اس بارے میں محکمہ تعلیم کی جانب سے جاری ہونے والے وضاحتی بیان میں کہا گیا ہے کہ سرکاری سکولوں میں اسلحے کی خریداری کے لئے محکمے کی جانب سے کوئی حکم نامہ جاری نہیں کیا گیا اور نہ ہی سرکاری خزانے سے کسی قسم کے فنڈز مختص کئے گئے ہیں نیز محکمے کی جانب سے کسی بھی سرکاری تعلیمی ادارے کے سربراہ کے خلاف کسی قسم کی تحقیقات کا حکم بھی نہیں دیا گیا۔

مزید برآں حاضر سروس اساتذہ کے لئے این ٹی ایس (NTS) ٹیسٹ دینے کی کوئی تجویز زیر غور نہیں اور نہ ہی اس بابت محکمے نے کوئی ہدایات جاری کی ہیں۔

متعلقہ عنوان :