صوبائی ترقیاتی ورکنگ پارٹی نے 18.556ارب روپے کے71ترقیاتی منصوبوں کی منظوری دے دی
بدھ 28 جنوری 2015 21:00
پشاور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 28 جنوری 2015ء)ایڈیشنل چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا ڈاکڑ حماد اویس آغا کی زیر صدارت صوبائی ترقیاتی ورکنگ پارٹی کا ایک اعلیٰ سطحی اجلاس محکمہ منصوبہ بندی و ترقیات سول سیکرٹریٹ پشاور میں منعقد ہوا۔ جس میں صوبائی محکموں بشمول پی اینڈ ڈی ،سی اینڈ ڈبلیو، ای اینڈ ایس ای، ہائیر ایجوکیشن ، صحت، آبپاشی، صنعتوں، ایس ٹی اینڈ آئی ٹی، مائنز اینڈ معدنیات، خزانہ، بلدیات اور دہی ترقی کے انتظامی سیکرٹریوں، منصوبہ بندی و ترقیات سمیت دیگر متعلقہ محکمو ں کے افسران نے بھی شرکت کی۔
اجلاس میں 80ترقیاتی منصوبوں کو زیر بحث لایا گیا جس میں سے 71ترقیاتی منصوبوں کی منظوری دی گئی جن پر 18.556ارب روپے تخمینہ لاگت خرچہ آئے گا جبکہ9منصوبوں کو موخر کرتے ہوئے متعلقہ سیکرٹریوں کو منصوبوں کے ڈیزائن اور لاگت پر مزید کام کرنے کی ہدایت کی گئی تاکہ ان پر عمل در آمد یقینی بنا کر ان کو مقررہ وقت میں مکمل کیا جا سکے۔(جاری ہے)
اجلاس میں منصوبوں کی منظوری دیتے ہوئے محکموں کو ہدایات جاری کی گئیں کہ و ہ منصوبوں پر کام کافی الفور آغاز کریں بصورت دیگر منصوبوں میں تاخیر قبول نہیں کی جائے گی۔
اجلاس میں جن منصوبوں کی منظوری دی گئی ان میں بعض اہم منصوبوں میں صوابی یونیورسٹی کی بہتری، گورنمنٹ گرلز ہائی سکول کمبوہ، گورنمنٹ گرلز ہائی سکول دیر کالونی ، گورنمنٹ گرلز ہائی سکول حسن گڑھی کا قیام اور گورنمنٹ ہائی سکول نانک پورہ پشاور کی بحالی اور ایوب میڈیکل کالج آف ڈینٹسٹری ایبٹ آباد کے لئے سامان کی خرید اری جبکہ سیلاب سے بچاوٴ کی خاطر ایبٹ مانسہرہ، کوہاٹ اور کرک کے غیر محفوظ مقامات پر حفاظتی پشتوں کی تعمیر اور نوشہرہ میں ایک اور کامرس کالج کی بلڈنگ کی تعمیر شامل ہے۔ علاوہ ازیں مردان اور ایبٹ آباد میں خواتین کے لئے کامرس کالجوں سمیت لکی مروت میں گورنمنٹ پولی ٹیکنیک انسٹیٹیوٹ کا قیام بھی منظور شدہ ترقیاتی منصوبوں کا حصہ ہیں۔ اجلاس میں صوبے کے دیگر اضلاع کے لئے بھی مختلف نوعیت کے ترقیاتی منصوبوں کی منظوری دی گئی۔مزید اہم خبریں
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
-
ہم مذاکرات صرف فوج، آرمی چیف اور ڈی جی آئی ایس آئی کے ساتھ کریں گے
-
اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کے خط پر فل کورٹ کی تشکیل سے گریز،عدالتی امور میں انٹیلیجنس ایجنسیوں کی مداخلت کے حوالے سے چیف جسٹس آف پاکستان کا بیان
-
پاکستان کی ترقی کے سفر میں رخنہ ڈالنے والوں کی تمام کوششیں ناکام ہوں گی
-
کراچی: سابق شوہر نے بیوی کوچھریوں کے وار کرکے قتل کردیا
-
آئین میں کہاں لکھا ہے کابینہ قانون سے بالاترہے۔ چیف جسٹس
-
ریاستہائے متحدہ امریکہ اورپاکستان کے درمیان ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ فریم ورک ایگریمنٹ (ٹی آئی ایف ای) کا بین المذاکرہ اجلاس
-
مارگلہ کی خوبصورت پگڈنڈیوں کو محفوظ بنانے کے لیے مارگلہ ٹریل پٹرول کا آغاز کر رہے ہیں ، وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کا ٹویٹ
-
وزیراعلی مریم نواز شریف نے جگر کے عارضہ میں مبتلا پروفیسر ایس ایم منصور کے علاج کیلئے 13 لاکھ روپے امداد کی منظوری دیدی
-
ایف بی آرکا ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم ناکام
-
خیبر پختونخواہ حکومت کا لاکھوں ٹن گندم کی خریداری کا فیصلہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.