سندھ بالخصوص کراچی میں ڈاکٹر حضرات کی ٹارگیٹ کیلنگ میں تشویشناک اضافہ ہو گیا ہے، امتیاز شیخ

بدھ 28 جنوری 2015 20:58

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 28 جنوری 2015ء) وزیر اعظم کے معاون خصوصی امتیاز احمد شیخ نے کہا ہے کہ سندھ بالخصوص کراچی میں ڈاکٹر حضرات کی ٹارگیٹ کیلنگ میں تشویشناک اضافہ ہو گیا ہے حکومت سندھ ڈاکٹروں کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لئے موثر اقدامات کرے ۔یہ بات انہوں نے پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن کے وفد سے ملاقات میں کہی ۔وفد میں مرکزی جنرل سیکریٹری ڈاکٹر مرزا علی اظہر ،صوبائی صدر ڈاکٹر ادریس ایدھی ، ڈاکٹر نثار شاہ اور ڈاکٹر خیر محمد ناریجو شامل تھے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر امتیاز شیخ نے وفد کو یقین دہانی کرائی کہ وہ کراچی میں ڈاکٹر حضرات کی ٹارگیٹ کیلنگ کے مسئلے کو وفاقی کابینہ اور سندھ اسیمبلی میں اٹھائیں گے انہوں نے کہا کہ سندھ کے تمام ڈاکٹروں کو اپنی حفاظت کے لئے فوری طور پر اسلحہ لائسنس جاری کئے جائیں اور دھشتگردی کا شکار ہونے والے ڈاکٹرز کے ورثا کو معاوضہ دینے کا اعلان کیا جائے امتیاز شیخ نے انتھائی افسوس کا اظھار کرتے ہوئے کہا کہ سندھ سے ہزاروں کی تعداد میں طب کے پیشے سے منسلک افراد اپنی اور اہل خانہ کی زندگیوں کی حفاظت کے لئے بیرون ملک منتقل ہو چکے ہیں جس کی وجھ سے اندرون سندھ اور کراچی میں قابل ڈاکٹروں کا فقدان ہو گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :