وزیر برآئے جہاز رانی و بندرگاہ کی صدارت میں کے پی ٹی میں ایک اہم اجلاس ،

بندرگاہ کی کارگردگی اور بڑی لاگت کے حامل منصوبوں کو کامران مائکل نے سراہا

بدھ 28 جنوری 2015 20:58

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 28 جنوری 2015ء)وفاقی وزیر برآئے جہاز رانی و بندرگاہ سینیٹر کامران مائکل نے بدھ کو کے پی ٹی میں ایک اہم اجلاس طلب کیا جس کے پی ٹی کے منصوبے زیر بحث آئے۔ اجلاس ، جس میں وفاقی سیکٹری خالد پرویز نے بھی شرکت کی، میں بریفنگ دیتے ہوئے چیرمین کے پی ٹی وائس ایڈمرل شفقت جاوید [HI (M)]نے ادارے کے انفراسٹرکچر اور منصوبوں بشمول جاری و تکمیل پذیر منصوبوں کے بارے میں تفصیلات فراہم کیں۔

وفاقی وزیر خصوصی طور پر گہرے پانی کی بندرگاہ کے قیام کے منصوبے اور دیگر مستقبل کے منصوبوں جن میں ہاربر کراسنگ برج اور کارگو ویلیج شامل ہیں کو سراہا۔ علاوہ ازیں کے پی ٹی کی کاوشوں کو جن کے سبب برتھوں) گودیوں( کی ازسرنو کنسٹرکشن کی تکمیل کو بھی سراہا ہے۔

(جاری ہے)

کے پی ٹی نے پہلے برتھ نمبر 10 تا 14 اور حال ہی میں برتھ 15 تا 17 A کی کنسٹرکشن کی ہیں اور یہ مکمل طور پر آپریشنل ہو گئی ہیں۔

وفاقی وزیر نے چیرمین کراچی بندرگاہ کی کاوشوں کو جو کہ انہوں نے کراچی بندرگاہ کے امور کو EHS سٹینڈرڈ کے مطابق کرنے کے لئے کیں تھیں کو بھی سراہا اور کہا کہ یہ ایسے ستون ہیں کہ جن پر ملکی معیشت کا انحصار ہے اور ان ہی کے سبب ملک معاشی طور پر مضبوط ہوکر اپنے مسائل کو حل کر پائیگا۔انہوں نے کہا اس منصوبے کے قیام کے بعد کے پی ٹی کے کنٹینر کارگو فریٹ کی ضمن میں گراں قدر اضافہ ہوگا جو ملکی خوشحالی کا ضامن ہوگا۔

بعدازاں وفاقی وزیر برآئے جہازرانی و بندرگاہ سینیٹر کامران مائکل ، وفاقی سیکٹری جہازرانی و بندرگاہ خالد پرویز اور چیرمین کراچی بندرگاہ وائس ایڈمرل شفقت جاوید نے بندرگاہ کا معائنہ کیا اور پورٹ آپریشن کے ساتھ ساتھ گہرے پانی کی بندرگاہ کے جاری شدہ کام کا جائزہ لیا اور نئی گہرے پانی کی گودیوں کے ساتھ ساتھ جہازوں کے مڑنے کے لئے بنائے گئے ٹرننگ بیسن کا بھی معائنہ کیا۔