نرسنگ کے شعبہ میں شاندار خدمات کے اعتراف میں کوثر پروین کیلئے گولڈ میڈل ایوارڈ

بدھ 28 جنوری 2015 20:55

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 28 جنوری 2015ء)نرسنگ کے شعبہ میں شاندار خدمات کے اعتراف میں تحریک استحکام پاکستان کی طرف سے پرنسپل پوسٹ گریجوایٹ کالج آف نرسنگ پنجاب کوثر پروین کو قائد اعظم گولڈ میڈ ل ایوارڈ دیا گیا ہے - گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے ایک تقریب میں میڈ م کوثر پروین کو یہ اعزاز دیا- اس موقع پر گورنر پنجاب محمد سرور نے کہا کہ کوثر پروین نے دکھی انسانیت کی خدمت کے شعبے میں قابل قدر خدمات سرانجام دی ہیں - چیف نرسنگ سپرنٹنڈنٹ سروسز ہسپتال ساجدہ فرشید ، پرنسپل نرسنگ سکول جنرل ہسپتال رئیسہ اشتیاق ، ڈپٹی چیف نرسنگ سپرنٹنڈنٹ پی آئی سی ثمینہ یاسمین اور عشرت اسحاق نے میڈم کوثر پروین کو گولڈ میڈ ل ایوارڈ ملنے پر مبارکباد دی اور اس توقع کا اظہار کیا ہے کہ وہ نرسنگ کے شعبے کے لئے اپنی گرانقدر خدمات کا سلسلہ جاری رکھیں گی-