متحدہ قومی موومنٹ کارکن فرازعالم قتل کیس،سندھ کے وزیراطلاعات اورآئی جی سندھ سمیت دیگر کو9 فروری کے لئے نوٹس جاری

بدھ 28 جنوری 2015 20:45

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 28 جنوری 2015ء) سندھ ہائی کورٹ کے جسٹس سجاد علی شاہ نے متحدہ قومی موومنٹ کے کارکن فرازعالم قتل کیس میں سندھ کے وزیراطلاعات اورآئی جی سندھ سمیت دیگر کو9 فروری کے لئے نوٹس جاری کردئیے ہیں ۔بدھ کوسندھ ہائیکورٹ میں متحدہ قومی موومنٹ کے کارکن فرازعالم کی ہلاکت سے متعلق درخواست کی سماعت کی۔

(جاری ہے)

دوران سماعت مقتول کی اہلیہ نے موقف اختیارکیا کہ فرازعالم کوپولیس نے ٹارگٹ کلنگ کے الزام میں28 دسمبرکوگرفتار کیااوریکم جنوری کو14 روزہ جسمانی ریمانڈ حاصل کیا گیا۔

درخواست گزار کے مطابق دوران تفتیش9اور10 جنوری کی درمیانی شب پولیس تشدد سے فرازعالم کی ہلاکت ہوئی۔درخواست گزار نے عدالت کو بتایا کہ سندھ حکومت نے وعدے کے باوجود فرازعالم کے قتل کی تحقیقات کے لئے جوڈیشل کمیشن قائم کیا اورنہ ہی اہل خانہ کو تحفظ فراہم کیا جا رہا ہے۔عدالت نے مذکورہ درخواست پر سندھ کے وزیراطلاعات،آئی جی سندھ سمیت دیگرکو9 فروری کے لئے نوٹس جاری کردئیے ہیں۔