خیبر پختونخوا پولیس کا صوبہ بھر میں جرائم پیشہ اور ملک دشمن عناصر کے خلاف جاری،
سرچ اینڈ اسٹرائیک آپریشن کے دوران مختلف کاروائیوں میں غیر قانونی طور پر مقیم48افغان باشند ے اور137 مشتبہ افراد گرفتار
بدھ 28 جنوری 2015 20:45
پشاور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 28 جنوری 2015ء) خیبر پختونخوا پولیس نے صوبہ بھر میں جرائم پیشہ اور ملک دشمن عناصر کے خلاف جاری سرچ اینڈ اسٹرائیک آپریشن کے دوران مختلف کاروائیوں میں غیر قانونی طور پر مقیم48افغان باشندوں اور137 مشتبہ افراد کوگرفتار کرکے ان سے بھاری مقدار میں اسلحہ و ہتھیار برآمد کر لیاہے۔تفصیلات کے مطابق صوبے کے مختلف حصوں میں جاری آپریشن کے دوران 34 عددمختلف نوعیت کا اسلحہ اورمختلف بور کے1190 کارتوس برآمدکیے۔
جبکہ اپریشن کے دوران 622گھروں اور 238ہوٹلوں کو چیک کیاگیا۔اور خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف 14 مقدمات درج کیے گئے۔ صوبہ بھر میں134 پوائنٹس پراچانک چیکنگ کے دوران301مشتبہ افراد کو گرفتار کرکے اُن کے قبضہ سے11عدد مختلف نوعیت کا اسلحہ اور مختلف نوعیت کے99 عدد کارتوس برامد کی گئی۔(جاری ہے)
اسی دوران غیرقانونی طور پر مقیم48 افغان باشندوں کو بھی گرفتار کر کے30مقدمات درج کئے گئے۔
اسی طرح لاوڈ سپیکروں کے غیر قانونی استعما ل پر 85افراد گرفتار کئے گئے جبکہ 93لاوڈ سپیکر قبضے میں لئے گئے۔ جبکہ 86مقدمات درج کئے گئے ہیں۔ اسی طرح 22 فحش موادکو قبضے میں لیکر اور اشتعال انگیز تقاریر پردس افراد کو گرفتار کرکے 22مقدمات درج کئے گئے۔ اسی طرح صوبہ بھرمیں 1159 تعلیمی اداروں کے سیکورٹی انتظامات کا جائزہ لیا گیا، اور متعدد تعلیمی اداروں کو سیکورٹی سے متعلق ضروری ہدایات دی گیں۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
"رینٹ اے پرائم منسٹر"
-
پی ٹی آئی کی تحریکوںملکی معیشت کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا،شیری رحمان
-
سپریم کورٹ کا نسلہ ٹاور کی زمین بیچ کر الاٹیز کو معاوضہ ادا کرنے کا حکم
-
اگلے 5 دنوں میں طوفانی بارشوں کے باعث کسانوں کا بے تحاشہ نقصان ہونے کا خدشہ
-
ہم سب کو کسی سے سیاسی انتقام نہ لینے کا عزم کرنا چاہیے، متحد ہوکرملک کو درپیش بھنور سے نکالا جا سکتا ہے، سینیٹراسحٰق ڈار
-
سپیکر قومی اسمبلی سردارایازصادق کی زیر صدارت قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے اجلاس
-
بانی پی ٹی آئی ، پرویزالٰہی ، علی نوازاعوان و دیگرکے خلاف جوڈیشل کمپلیکس توڑپھوڑ کیس کی سماعت
-
مہنگائی کے بوجھ تلے دب جانے والی عوام پر گرمیوں کے آغاز میں ایک اور بجلی بم گرانے کی تیاریاں
-
صدرمملکت سے پاکستان میں آسٹریلیا کے ہائی کمشنرنیل ہاکنز کی ملاقات
-
حکومت کسانوں سے کتنی گندم خریدے گی ابھی اعدادوشمار نہیں بتا سکتا
-
کیا یورپی یونین جاسوسی کے مسئلے سے نمٹنے کے لیے تیار ہے؟
-
سڈنی چرچ واقعہ، پانچ نوجوان دہشت گردی کے الزام میں گرفتار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.