منشیات کی بھاری کھیپ پنجاب سمگل کرنے کی کوشیش ناکام،

ایک سمگلر گاڑی سمیت گرفتار

بدھ 28 جنوری 2015 20:44

پشاور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 28 جنوری 2015ء) ککیپٹل سٹی پولیس پشاورنے منشیات کی بھاری کھیپ پنجاب سمگل کرنے کی کوشیش ناکام بنا کر ایک سمگلر کو گاڑی سمیت گرفتار کر لیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سی سی پی او پشاوراعجاز احمد کو باخبر ذرائع سے اطلاع ملی کہ کسی بھی وقت علاقہ غیر کی طرف سے منشیات کی بھاری کھیپ پنجاب سمگل کی جائیگی اس اطلاع پرایس ایس پی اپریشنز ڈاکٹر میاں سعید کی نگرانی میں پشاور کی داخلی اور خارجی راستوں پر فل پروف ناکہ بندیاں لگادی گئی ایس پی کینٹ فیصل شہزادکی زیر قیادت میںASPحیات آباد ،SHOحیات آباد شاہ جہان آفریدی ،کارخانوں چیک پوسٹ کے انچارج خیرولبشر خان بمعہ دیگر نفری پولیس نے ناکہ بندی کے دوران گاڑی نمبر U.5384 کو روک کر تلاشی لینے پر گاڑی کے خفیہ خانوں سے 6کلوگرام افیون اور 8.5کلو گرام چرس برآمد کرکے ایک ملزم محمد شاہد ولد مشتاق سکنہ گجرانوالہ کو گاڑی سمیت گرفتار کر لیا ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے۔

متعلقہ عنوان :