موٹروے پولیس نے 316 غیر ملکی شراب کی بوتلیں برآمد کر لیں

بدھ 28 جنوری 2015 20:42

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 28 جنوری 2015ء) موٹروے پولیس نے 316 غیر ملکی شراب کی بوتلیں برآمد کر لیں۔ تفصیلات کے مطابق موٹروے (M-2) پر دوران پیٹرولنگ موٹر وے پولیس کے افسران SPO محمد اسلم اورPO توفیق الحسن نے سیال موڑ کے مقام پر لاہور سے اسلام آباد جانے والی ایک کرولا 2D کار نمبر LXH-6215 میں سے لاکھوں روپے مالیت کی غیر ملکی شراب کی277بوتلیں(210لیٹر) اور 39ٹِن پیک برآمدکرلئے جبکہ ملزمان رات کی تاریکی اور دھند کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرا ر ہو گئے۔

(جاری ہے)

بعد ازاں موٹروے پولیس نے برآمد شدہ شراب اور گاڑی کو مزید قانونی کاروائی کے لئے لوکل پولیس تھانہ لکسیاں کے حوالے کر دیا ۔عمرفاروق

متعلقہ عنوان :