یوتھ افیئرز، آرکیالوجی اینڈ ٹورازم ڈیپارٹمنٹ پنجاب میں خرچ کئے گئے 39.01 ملین روپے کا ریکارڈ تاحال منظر عام پر نہ آ سکا

بدھ 28 جنوری 2015 20:39

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 28 جنوری 2015ء) یوتھ افیئرز، آرکیالوجی اینڈ ٹورازم ڈیپارٹمنٹ پنجاب میں خرچ کئے گئے 39.

(جاری ہے)

01 ملین روپے کا ریکارڈ تاحال منظر عام پر نہ آ سکا اور نہ ہی پنجاب حکومت نے ذمہ داروں کے خلاف ابھی تک کوئی کارروائی کی ہے، بتایا گیا ہے کہ اس امر کی نشاندہی مذکورہ محکمہ کے بارے میں حالیہ آڈٹ رپورٹ میں کیا گیا ہے جس کے مطابق ڈائریکٹر جنرل ڈائریکٹریٹ آف سپورٹس لاہور نے مالی سال 2011-12 میں 3کروڑ روپے خرچ کیے اسی طرح سیکرٹری یوتھ افیئرز آرکیالوجی اینڈ ٹورازم ڈیپارٹمنٹ نے ٹرانسپورٹ کی خریداری کی مد میں 84لاکھ80 ہزار روپے خرچ کئے جبکہ لاگ بک آف ویکیلز کی مد میں 5لاکھ 74 ہزار773روپے کے اخراجات کیے لیکن آڈٹ کے دوران محکمہ ان اخراجات کی مد میں آڈٹ ٹیم کو کوئی دستاویزی ثبوت فراہم نہ کر سکا محکمہ کی ڈیپارٹمنٹل اکاؤنٹس کمیٹی کے اجلاس میں یہ معاملہ اٹھائے جانے کے باوجود مذکورہ رقم خرچ کیے جانے کا معمہ حل نہیں ہو سکا۔

متعلقہ عنوان :