بیرون ملک سے سستے داموں خریدا گیا پٹرول بروقت ریفائن نہ ہونے کے باعث پنجاب میں پٹرول بحران پیدا ہوا، ذرائع

بدھ 28 جنوری 2015 20:39

بیرون ملک سے سستے داموں خریدا گیا پٹرول بروقت ریفائن نہ ہونے کے باعث ..

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 28 جنوری 2015ء) گزشتہ دنوں پنجاب میں پٹرول بحران کی وجہ پٹرول سے بھرا وہ شپ تھا جو سستے داموں بیرون ملک سے خریدا گیا اور اسے ریفائن کر کے پنجاب میں فروخت کیا جانا تھا، مگر پٹرول ریفائن کرنے کا عمل بروقت مکمل نہ ہونے کی وجہ سے پٹرول پنجاب میں نہ پہنچ سکا اور حکومت کو پٹرول بحران پر شدید عوامی ردعمل کے باعث پٹرول کی سپلائی بحال کرانا پڑی اس حوالے سے باوثوق ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ درآمد شدہ پٹرول پنجاب کی دو اور وفاق کی ایک اعلیٰ شخصیات نے سستے داموں درآمد کیا تھا جس کا مقصد تقریباً ایک ارب روپے کامنافع کمانا تھا ، ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ وفاقی حکومت کے حکم پر پٹرول بحران پر جو انکوائری شروع کی گئی تھی انہیں وجوہات کی بنا پر اس کی رپورٹ منظر عام پر نہیں آ سکی اور انکوائری کا عمل جوں کا توں ہی رہا جبکہ مستقبل میں اس لئے بھی پٹرول بحران پیدا نہیں ہوگا کہ درآمد کیا گیا پٹرول ریفائن کے بعد ملک بھر میں پہنچنا شروع ہو گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :