چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ مسٹر جسٹس خواجہ امتیاز احمد سے خانیوال بار ایسوسی ایشن کے عہدے داروں کی ملاقات

بدھ 28 جنوری 2015 20:39

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 28 جنوری 2015ء) چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ مسٹر جسٹس خواجہ امتیاز احمد سے خانیوال بار ایسوسی ایشن کے عہدے داروں نے انکے چیمبر میں ملاقات کی اور ان سے باہمی دلچسپی کے اُمور پر تبادلہ خیال کیا ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر بار کے عہدے داروں نے چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کو اپنے مسائل سے آگاہ جس پر چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے ان کے مسائل حل کرنے کی یقین دہانی کرائی۔