چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے ایڈیشنل سیشن جج تعینات او ایس ڈی لاہور سیشن کورٹ محمد رفیق کی خدمات پنجاب حکومت کے سپرد کر دیں

بدھ 28 جنوری 2015 20:38

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 28 جنوری 2015ء) چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ خواجہ امتیاز احمد نے ایڈیشنل سیشن جج تعینات او ایس ڈی لاہور سیشن کورٹ محمد رفیق کی خدمات پنجاب حکومت کے سپرد کر دی ہیں تاکہ انہیں جو ڈیشل ممبراپیلٹ ٹربیونل ریونیو اتھارٹی لگایا جا سکے اس سلسلے میں لاہور ہائیکورٹ کی طرف سے نو ٹیفکیشن جاری کر دیا ہے.