کوئی بھی ملک معاشی ترقی کے اہداف تعلیم کو فروغ دئیے بغیر حاصل نہیں کر سکتا،گورنر پنجاب
بدھ 28 جنوری 2015 20:29
لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 28 جنوری 2015ء) گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے کہا ہے کہ قوموں کی عظمت اور ترقی کاراز حصول تعلیم میں پنہاں ہے جو قومیں اس راز سے آشنا ہو کر اپنی آنے والی نسلوں کو معیار ی تعلیم سے آراستہ کرتی ہیں انہیں آگے بڑھنے سے کوئی نہیں روک سکتا - انہو ں نے کہا کہ بدلتے ہوئے عالمی حالات کاتقاضا ہے کہ ہم محض رسمی تعلیم کے حصول پر ہی اکتفا نہ کریں بلکہ خود کو جدید ٹیکنالوجی سے بہرہ مند کرتے ہوئے تحقیق کے شعبے پر بھی خصوصی توجہ دیں۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے آج گورنر ہاؤس لاہور میں برٹش کونسل کے زیر اہتمام ہائیر ایجوکیشن کے حوالے سے خصوصی سیشن سے خطاب کے دوران کیا جس میں برطانیہ سے ماہرین تعلیم ، ہائیر ایجوکیشن کے نمائندوں اور محققین نے شرکت کی ۔(جاری ہے)
گورنر پنجاب نے کہا کہ تعلیم اور اقتصادی ترقی کے درمیان گہرا تعلق ہے اور کوئی بھی ملک معاشی ترقی کے اہداف تعلیم کو فروغ دئیے بغیر حاصل نہیں کر سکتا- انہوں نے کہا کہ معیاری تعلیم کے فروغ کے لیے ہمیں نجی شعبے کو فعال کرناہو گا اور اس مقصد کے لیے پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کو فروغ دیتے ہوئے ایسے اقدامات کرنا ہوں گے جس سے میرٹ اور معیاری تعلیم کو فروغ حاصل ہو ۔
انہوں نے کہا کہ تعلیم کے شعبے میں برٹش کونسل کا کردار قابل تعریف ہے اور یہ امر خوش آئند ہے کہ صرف پنجاب میں برٹش کونسل اس وقت 27یونیورسٹی کے ساتھ معیار تعلیم کے فروغ کے لیے کوشاں ہے۔ انہو ں نے کہا کہ ہمیں برٹش کونسل سمیت دیگر عالمی اداروں کے ساتھ تعلیم کے شعبے میں مزید تعاون کو فروغ دینا ہو گاخصوصا ترقی یافتہ ملکوں کے ساتھ طلباء کاایکسچینج پروگرام شروع کرنے کی ضرورت ہے ۔چوہدری محمد سر و رنے کہا کہ ملک کی موجودہ قیادت تعلیم کی اہمیت سے بخوبی واقف ہے یہی وجہ ہے کہ اس شعبے کی ترقی کے لیے تمام ضروری اقدامات کیے جا رہے ہیں -انہو ں نے کہا کہ تعلیم کے شعبے کے بجٹ میں کئی گنا اضافہ کر دیا گیا ہے جبکہ نئے تعلیمی اداروں کے قیام کے ساتھ ساتھ تحقیق کے بجٹ میں اضافہ کیا جا رہا ہے -انہو ں نے کہا کہ لاہور میں خصوصی نالج پارک تعمیر کیا جار ہا ہے جہاں ملک کی تمام معیاری یونیورسٹیوں کے کیمپس کھولنے کے ساتھ ساتھ غیر ملکی یونیورسٹیوں کو بھی مدعو کیا جائے گا۔اس موقع پر صوبائی وزیر تعلیم رانا مشہود احمدنے پنجاب میں تعلیم کے شعبے کی بہتری کے لیے کیے جانے والے اقدامات پر تفصیل سے روشنی ڈالی ۔ برٹش کونسل کے چیف ایگزیکٹو Ciaran Devane نے بتایا کہ برٹش کونسل پاکستانی طلباء و طالبات کو برطانیہ کی یونیورسٹیوں تک رسائی میں مدد کے ساتھ ساتھ اب تک ایک لاکھ سے زائد اساتذہ کو تعلیم کے جدید طریقوں سے بھی آشنا کر چکی ہے اور 2018ء تک پنجاب کے مختلف علاقوں سے تین لاکھ پچاس ہزار ایجوکیٹر کو جدید تربیت فراہم کی جائے گی-مزید اہم خبریں
-
سپریم کورٹ کا تمام عمارتوں اور سڑکوں سے رکاوٹیں و تجاوزات ہٹانے کا حکم
-
ملالہ کی اسرائیل کی مذمت، غزہ کی حمایت کا اعادہ
-
غزہ کی جنگ انٹرنیشنل ورلڈ آرڈر کے لیے ساکھ کی جنگ بن گئی ہے، شیری رحمن
-
خدشات ہیں شبِ برات پر بشری بی بی کے کھانے میں زہر ملایا گیا،مشال یوسف زئی
-
چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کردیا
-
شیرافضل مروت کی قصورمیں درج مقدمے میں حفاظتی ضمانت منظور
-
2023میں پاکستان کو 2 ارب 35 کروڑ ڈالرز فراہم کیے، ایشیائی ترقیاتی بینک
-
پولیس یونیفارم پہننا جرم ہے جس کی قانون میں سزا ہے،یاسمین راشد
-
سرکاری ادارے ملازمین کو پال رہے، ان کو بٹھا کر تنخواہیں دی جارہی ہیں، چیف جسٹس
-
عدالت نے عمران خان و بشریٰ بی بی کو ریاستی اداروں اور آفیشلز کیخلاف بیان دینے سے روک دیا
-
نواز شریف ملکی مفاد کی خاطرعمران خان سے بات چیت کیلئے تیار ہیں،رانا ثناءاللہ
-
پولیس وردی پہننے پر مریم نواز کیخلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست دائر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.