گُستاخانہ خاکوں کی اشاعت انتہا پسندی کی بدترین مثال ہے،سید ریاض حسین شاہ

بدھ 28 جنوری 2015 20:29

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 28 جنوری 2015ء)جماعت ِ اہلسنّت پاکستان کے مرکزی ناظمِ اعلٰی سید ریاض حسین شاہ نے کہا ہے کہ وزیرِ اعظم گُستاخانہ خاکوں کے معاملے پر آل پارٹیز کانفرنس بلوائیں۔پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بُلا کرگُستاخانہ خاکوں کے خلاف مذمتی قرار داد منظور کی جائے۔

(جاری ہے)

گُستاخانہ خاکوں کی اشاعت انتہا پسندی کی بدترین مثال ہے۔ثابت ہوا کہ انتہا پسند مسلمان نہیں مغرب ہے۔ اِن خیالات کا اظہار انہوں نے مختلف شہروں میں تحفظِ ناموس رسالت ﷺ کانفرنسز سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے مزید کہا کہ۔مسلم انوں نے گُستاخانہ خاکوں پرجُرات مندانہ موقف اختیار نہ کر کے امت کو مایوس کیا ہے۔ امتِ مسلمہ قیادت کے فقدان کا شکار ہے۔