پاکستا ن اسٹیل ملک کا واحد فولاد ساز قو می ادارہ ہے․ لیکن اس کو چلانے کے حوالے سے کہیں کوئی سنجیدگی نظر نہیں آرہی،

آج مظاہر ہ کریں گے ، پاکستان اسٹیل لیبر یونین

بدھ 28 جنوری 2015 20:29

کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 28 جنوری 2015ء) پاکستان اسٹیل لیبر یونین نے کہا ہے کہ پاکستا ن اسٹیل ملک کا واحد فولاد ساز قو می ادارہ ہے․ لیکن اس کو چلانے کے حوالے سے کہیں کوئی سنجیدگی نظر نہیں آرہی ادارے کے خلاف سازشوں کا سلسلہ بند نہیں کیا جارہا اور نہ ہی کرپٹ ما فیا کے خلاف کوئی اقدام ابھی تک اٹھایا گیا اس حوالے سے پاسلو اور دیگر یونینز ،ایسوسی ایشنز سے مشاورت کے بعد آج جمعرات کو ملازمین پاکستان اسٹیل سہ پہر پریس کلب کراچی پر احتجا ج کریں گے۔

(جاری ہے)

اس مظاہرے سے امیر جماعت اسلامی کراچی انجنیئرحافظ نعیم الر حمن ، قا ئدین پاسلو و دیگر رہنما خطاب کریں گے تاکہ ایوان بالا نیند سے بیدار ہوکر اس قومی ادارہ کو چلانے کے حوالے سے سنجیدگی سے اقدامات کریں ۔ پاکستان اسٹیل لیبر یونین کے مطابق ادارہ کے ملازمین جو ایمانداری سے دن رات محنت کرکے اسے چلانے کی کوشش کرتے ہیں لیکن پھر اسے سازش کی بھینٹ چڑھادیا جاتا ہے،03 ماہ ہونے کو ہیں لیکن ابھی تک تنخواہوں کا کچھ پتا نہیں ․ ملازمین کا کچن چلانا تک مشکل ہو گیا ہے اس لئے ملازمین اپنے حقوق کے لیئے پریس کلب کراچی پر احتجاج ریکارڈ پر مجبور ہوئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :