کراچی ،وفاقی اردو یونیورسٹی نے رجسٹریشن فارم جمع کرانے کی تاریخ میں5سو روپے لیٹ فیس کے ساتھ16 فروری تک توسیع کردی

بدھ 28 جنوری 2015 20:16

کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 28 جنوری 2015ء) کراچی وفاقی اردو یونیورسٹی کے رجسٹرار پروفیسر ڈاکٹر فہیم الدین کے مطابق بی اے، بی کام،ایم اے، بی او ایل ، ہومیو پیتھک اور مدارس(پرائیویٹ) کے رجسٹریشن فارم جمع کرانے کی تاریخ میں5سو روپے لیٹ فیس کے ساتھ16 فروری 2015 تک توسیع کردی گئی ہے۔

(جاری ہے)

فارم گلشن کیمپس ، نیشنل بینک یونیورسٹی برانچ ،عبدالحق کیمپس پرائیویٹ امتحانات کاؤنٹر ، انچارج جاوید خان سے حاصل اور جمع کرائے جاسکتے ہیں۔ رجسٹریشن فیس3500 روپے جبکہ فارم کی قیمت200 روپے مقرر کی گئی ہے۔ایم اے کی سطح پر اسلامیات، تاریخ اسلام،اردو ،سیاسیات، معاشیات،بین الاقوامی تعلقات، تاریخ عام، سندھی ، عربی اور انگریزی کے مضامین کیلئے رجسٹریشن کرائی جاسکتی ہے۔

متعلقہ عنوان :