عمر کوٹ، زہریلی چائے پینے سے چار افراد بیہوش ،2 وفات پا گئے

بدھ 28 جنوری 2015 19:31

عمر کوٹ، زہریلی چائے پینے سے چار افراد بیہوش ،2 وفات پا گئے

عمر کوٹ(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 28 جنوری 2015ء) گاؤں خانصاحب عطامحمد پلی میں زہریلی چائے پینے سے چار افراد بے ہوش جس میں لڑکے لاجی اورہریش بے ہوش ہونے کے بعد فوت ہوگئے ان کی والد لچھمن کو لھی اوروالدہ ریشم بھی بے ہوش ہوگئے۔

(جاری ہے)

تفصیل کے مطابق عمر کوٹ ضلع کے گاؤں خانصاحب عطامحمد پلی میں ہندوقبیلے کے یہ افراد جن کی ذات کولھی بتائی جاتی ہے جوچائے پی رہے تھے اچانک چکر آنے لگے چکر آتے ہی دو بیٹے ماں باپ بے ہوش ہوگئے جن میں دولڑکے لاجی کولھی اورہریش کولھی فوت ہوگئے ان کے والد لچھمن اوروالد ریشم کولھی کی حالت تشویش ناک بتائی جاتی ہے۔مزید تحقیقات جاری ہے۔