شمالی وزیرستان میں امریکی جاسوس طیارے کا ڈرون حملہ، چھ افراد ہلاک،

شوال میں ایک گھر پر امریکی ڈرون طیاروں نے دو میزائل داغے ، گھر مکمل طور پر تباہ ہوگیا

بدھ 28 جنوری 2015 19:17

میرانشاہ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 28 جنوری 2015ء ) شمالی وزیرستان میں امریکی جاسوس طیارے کے ڈرون حملے میں چھ افراد ہلاک ہوگئے ۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقے شوال میں ایک گھر پر امریکی ڈرون طیاروں نے دو میزائل داغے جس سے گھر مکمل طور پر تباہ ہوگیا حملے میں چھ افراد ہلاک ہوگئے ہلاک ہونے والوں کی تاحال شناخت نہیں ہوسکی ۔