صوابی،عوامی جمہوری اتحاد نے سینیٹ الیکشن کیلئے درخواستیں طلب کر لیں،

سینٹ الیکشن کیلئے مختلف سیاسی جما عتو ں سے بات چیت جاری

بدھ 28 جنوری 2015 19:16

صوابی( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 28 جنوری 2015ء) عوامی جمہوری اتحاد پاکستان نے سینیٹ الیکشن کیلئے درخواستیں طلب کر لیں سینٹ الیکشن کیلئے مختلف سیاسی جما عتو ں سے بات چیت جاری ہے۔

(جاری ہے)

اس سلسلے میں جنرل سیکر ٹری اے جے آئی پی بلند اقبال خان ترکئی نے پارٹی عہداران کو ہدایات جاری کی ہے کہ سینیٹ الیکشن کے لے درخواستیں مرکزی سیکٹریریٹ ترکئی ہاوس میں جمع کر وائی جائے۔ اس سے پہلے پارٹی اجلاس بھی ہوا جس میں سینیٹ الیکشن میں بھر پور حصہ لینے کافیصلہ کیا گیا اور سلسلے میں اتحادی سیاسی جماعتوں سے روابط کر نے کا فیصلہ کیا گیا ۔اور ان کا کہنا تھا عوامی جمہوری اتحاد اپنی شناخت بر قرار رکھے گی اور کسی جماعت میں ضم ہو نے کا کو ئی ارادہ نہیں

متعلقہ عنوان :