کراچی کے علاقے شیدی گوٹھ میں پولیس مقابلہ، 5 دہشتگرد ہلاک

بدھ 28 جنوری 2015 19:12

کراچی کے علاقے شیدی گوٹھ میں پولیس مقابلہ، 5 دہشتگرد ہلاک

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔28جنوری۔2015ء) کراچی کے علاقے شیدی گوٹھ میں ہونے والے پولیس مقابلے میں 5 دہشتگردوں کے ہلاک ہونے کی اطلاعات ہیں۔شیدی گوٹھ کے علاقے میں دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاعات پر پولیس کارروائی میں 5 دہشتگردوں کے ہلاک ہونے کی اطلاعات ہیں۔ پولیس کے مطابق ہلاک ہونے والے دہشتگردوں کا تعلق کالعدم تحریک طالبان سے ہے۔

(جاری ہے)

ہلاک ہونے والے دہشتگردوں کے قبضے سے خود کش جیکٹ سمیت بھاری مقدار میں اسلحہ اور بارود بھی قبضے میں لے لیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق ہلاک ہونے والے دہشتگرد کراچی میں ٹارگٹ کلنگ سمیت دیگر جرائم کی وارداتوں میں ملوث تھے اور کافی عرصہ سے شیدی گوٹھ کے علاقے میں رہائش پذیر تھے۔ پولیس کے مطابق ہلاک دہشتگردوں کے قبضے سے پولیس کی وردیاں اور رزاق آباد ٹریننگ سینٹر کے نقشے بھی برآمد ہوئے ہیں۔ ایس ایس پی ملیر رائو انوار کا میڈیا سے گفتگو میں کہنا تھا کہ ہلاک دہشتگرد نہ صرف پولیو ٹیموں پر حملوں میں ملوث تھے بلکہ گینگ وار کے ساتھ مل کر زمینوں پر قبضے بھی کرتے تھے۔

متعلقہ عنوان :