لاپتہ افراد کیس ،پشاورہائیکورٹ نے وزارت داخلہ و خارجہ سمیت پولیٹیکل انتظامیہ کو نوٹس جاری کردیا
بدھ 28 جنوری 2015 19:08
پشاور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 28 جنوری 2015ء) پشاور ہائیکورٹ نے لاپتہ افراد کیس میں وزارت داخلہ و خارجہ سمیت پولیٹیکل انتظامیہ خیبر ایجنسی اور مہمند ایجنسی کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 26فروری تک جواب طلب کر لیا جب کہ کوہاٹ حراست مرکز سے اور سائیڈ بورڈ رپورٹ طلب کرتے ہوئے قیدی سے اسکے رشتہ داروں کی ملاقات اور طبی سہولیات فراہم کرنے کے احکامات جاری کیے پشاور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس مظہر عالم میاں خیل اور جسٹس داؤد پر مشتمل دو رکنی بنچ نے چوبیس لاپتہ افراد کیس کی سماعت کی 2010 ء میں کوہاٹ سے لاپتہ ہونیوالے خیر اللہ کے کیس میں ان کے والد حمید اللہ درخواست گزار پیش ہوئے جن کا موقف تھا کہ ان کا بیٹا گرے کیٹگری میں شامل کیا گیا ہے جبکہ اسے ملاقات کی بھی اجازت نہیں دی جارہی اوروہ اس وقت انٹرمنٹ سنٹر کوہاٹ میں قید ہیں دو رکنی بنچ نے کیس کی سماعت میں کوہاٹ انٹرمنٹ سنٹر کے انچارج سے اور سائیٹ بورڈ کی رپورٹ طلب کرلی جبکہ اسے طبی سہولیات اور فیملی کی ملاقات کی اجازت دینے کے احکامات جاری کرتے ہوئے کیس نمٹا دیا جبکہ دیگر کیسوں میں سیکرٹری داخلہ و خارجہ انتظامیہ خیبر ایجنسی و مہمند ایجنسی کو نوٹس جاری کرتے ہوئے26 فروری تک کیس کی سماعت ملتوی کردی کیس میں ڈپٹی اٹارنی جنرل منظور خلیل اور ایڈیشنل ایڈووکٹ جنرل قیصر علی شاہ وفاقی اور صوبائی حکومت کی جانب سے پیش ہوئے جبکہ لاپتہ افراد کے رشتہ دار بھی عدالت میں موجود تھے ۔
متعلقہ عنوان :
مزید مقامی خبریں
-
ضمنی انتخابات میں کامیابی گجرات کے عوام کی چوہدری شجاعت حسین سے والہانہ محبت اور اعتماد کا عملی ثبوت ہے۔ خواجہ رمیض حسن
-
صوبائی محتسب پنجاب کی ہدایت پر مختلف صوبائی محکموں نے 13درخواست گزار افراد کے زیر التواء 1کروڑ 36لاکھ سے زائد کے واجبات ادا کر دیئے
-
روٹی کی قیمت میں کمی کے احکامات کو پوری طرح نافذ کروائیں گے تندور مالکان قیمت اور وزن کا خیال رکھیں ورنہ سخت قانونی کاروائی کیلئے تیار رہیں ڈی سی جہلم کی مختلف تندور وں کی چیکنگ کے دوران وارننگ
-
پنجاب بھر میں صحت کی بہترین سہولیات فراہم کرنے کیلئے اربوں روپے خرچ کئے جارہے ہیں، سیکرٹری صحت پنجاب علی جان خان
-
نانبائی ایسوسی ایشن کو سرکاری ریٹ پر روٹی نان کی فروخت یقینی بنانا ہو گا، عوام کو ریلیف فراہم کرنا ہم سب کی زمہ داری ہے، ڈپٹی کمشنر جہلم
-
عید الفطر کے بعد بھی پرائس کنٹرول کا کام تیزی سے جاری رکھا جائے تاکہ عوام کو خود ساختہ مہنگائی سے بچایا جا سکے ، ڈپٹی کمشنر جہلم
-
بلوچستان پاکستان کا مستقبل اور گوادر معیشت کے سفر میں اہم سنگ میل ثابت ہوگا۔ خواجہ رمیض حسن
-
HBK کے تعاون سے پشاور پریس کلب رمضان سپورٹس گالا اختتام پزیر
-
پاکستان میں مذہبی انتشار اور انتہا پسندی کی کوئی گنجائش نہیں۔ خواجہ رمیض حسن
-
پاکستان سمیت دنیا بھر میں بسنے والی مسیحی برادری کو ایسٹر کی مبارکباد پیش کرتے ہیں۔خواجہ رمیض حسن
-
ضلع جہلم میں نئے ترقیاتی منصوبوں پر جامع رپورٹ پنجاب حکومت کو منظوری کے لیے بھیجی جائے گی جس میں عوامی فلاح کے ہر منصوبہ کو مدنظر رکھنا ضروری ہے ڈی سی جہلم
-
کالا باغ ڈیم کی تعمیر سستی اور بھرپور بجلی بنانے کی صلاحیت رکھتے ہوئے کامیاب ترین منصوبہ ثابت ہوگا۔ رہنما مسلم لیگ ق
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.