پشاور ہائیکورٹ نے مضاربہ کیس میں گرفتار ملزم کی گرفتاری کے خلاف دائر درخواست پر نیب سے ریکارڈ طلب کرلیا

بدھ 28 جنوری 2015 19:08

پشاور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 28 جنوری 2015ء) پشاور ہائیکورٹ نے مضاربہ کیس میں گرفتار ملزم کی گرفتاری کے خلاف دائر درخواست پر نیب سے ریکارڈ طلب کرلیا۔

(جاری ہے)

پشاور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس مظہر عالم میاں خیل اور جسٹس داؤد پر مشتمل دورکنی بنچ نے مضاربہ کیس میں گرفتار ہونیوالے جمیل احمد کی کیس سماعت کی جنہوں نے اپنی گرفتاری پشاور ہائیکورٹ میں چیلنج کیا ہے ان پر نیب نے تین کروڑ روپے شہریوں سے لیکر فراڈ کے ذریعے دھوکہ دہی کا الزام عائد کیا ہے اور وہ اس وقت جیل میں ہیں  ان کے وکیل کا موقف تھا کہ ان کے خلاف کوئی ثبوت نہیں اور صرف الزامات لگائے گئے ہیں اس موقع پر نیب کے وکیل عدالت میں پیش ہوئے جنہوں نے دو رکنی بنچ کو جمیل احمد کے خلاف ریفرنس کی کاپی پیش کی اور کہا کہ جمیل احمد کے خلاف احتساب عدالت میں ریفرنس دائر کیا گیا ہے اور اس کی کاپی متعلقہ وکیل کو فراہم کی گئی ہیں تاہم وکیل کی جانب سے ریفرنس کی کاپی نہ ملنے پر دو رکنی بنچ نے کیس کا باقاعدہ ریکارڈفراہم کرنے کیلئے نیب کو احکامات جاری کردیئے۔