بنوں،منڈان کے عوام اورمشران کا گرینڈجرگہ ،آپس کی دُشمنیاں ختم کرنے کیلئے مشترکہ کوششیں شروع کرنے کاعزم

بدھ 28 جنوری 2015 19:01

بنوں(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 28 جنوری 2015ء ) بنوں منڈان کے عوام اورمشران کا گرینڈجرگہ ،آپس کی دُشمنیاں ختم کرنے کیلئے مشترکہ کوششیں شروع کرنے کاعزم ،مقتول کریم نواز کے خاندان کو نصراللہ خاندان کی طرف سے ہرقسم صفائی دینے کاعہدکرلیاگیا گذشتہ دنوں علاقہ ہوید درے دڑیز کے کریم نواز کوقتل کیا گیا جس کی دعویداری منڈان قوم کے نصراللہ اوراحسان اللہ پرہوئی اس سلسلے میں ملک عمرقیازخان ،ملک یوسف اللہ خان ،ملک نعیم خان ملک مقصول خان ملک خوشدل خان ملک نیک درازخان ملک عنایت اللہ خان ملک فراز خان مولاناعبدالسلام خان حاجی بادشاہ خان اورمنڈان کے دیگرمشران کی قیادت میں سینکڑوں افرادپرمشتمل جرگے نے پشتون روایات کے مطابق مقتول خاندان کودرے دڑیز جاکر ننواتے کیا اس موقع پر منڈان قوم نے بتایا کہ مقتول خاندان کے ساتھ غم اوردکھ دردمیں برابرکے شریک ہیں تاہم مقتول خاندان کی طرف سے جودعویداری کی گئی ہے اس سلسلے میں نصراللہ خان خاندان کی طرف سے قوم ہرقسم صفائی دینے کیلئے تیار ہے کہ نصراللہ اوراحسان اللہ کے خاندان بالکل بے گناہ ہے جس پرمقتول خاندان نے کوئی فیصلہ کرنے کیلئے دس دن کی مہلت مانگ لی جس پرمنڈان جرگہ نے اس بات پرزور دیا کہ اللہ اور اس کے رسول نے تحقیق کاحکم دیا ہے منڈان قوم علاقے میں امن اورخوشحالی کیلئے کردار ادا کرتی رہے گی جس پرجرگہ اُٹھ کرچلاگیا۔

متعلقہ عنوان :