بنوں،شہر میں تباہی کامنصوبہ ناکام بنادیا گیا ،

نامعلوم ملزمان نے ریموٹ کنٹرول بم چوکی کے قریب نصب کررکھا تھا جوناکارہ بنادیا گیا ، سرچ آپریشن کے دوران 5مشتبہ افراد گرفتار

بدھ 28 جنوری 2015 19:01

بنوں،شہر میں تباہی کامنصوبہ ناکام بنادیا گیا ،

بنوں(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 28 جنوری 2015ء) بنوں شہر میں تباہی کامنصوبہ ناکام بنادیا گیا نامعلوم ملزمان نے ریموٹ کنٹرول بم چرچ ،مندراورامام بارگاہ کیلئے قائم پولیس چوکی کے قریب نصب کررکھا تھا جوناکارہ بنادیا گیا سرچ آپریشن کے دوران 5مشتبہ افراد گرفتار کرلئے گئے تھانہ سٹی کی حدود میں واقع چرچ ،مند اورامام بارگاہ حسینیہ کی نگرانی کیلئے قائم پولیس چوکی کے قریب ایک مشکوک پینٹ کاڈبہ پڑاہوا تھا جس پر مقامی لوگوں کی نظرپڑی جنہوں نے فوری طور پر پولیس سٹیشن کو اطلاع دی اس اطلاع پر سٹی پولیس سٹیشن کی بھاری نفری بم ڈسپوزل سکواڈ کے ہمراہ موقع پرپہنچی اور علاقے کامحاصرہ کرکے مشکوک ڈبے سے ریموٹ کنٹرول بم برآمدکرلیا اورحکمت عملی سے بم کوناکارہ بنادیا بم ڈسپوزل یونٹ کے ماہر قسمت خان نے بتایا کہ بم کوپیٹ کے پلاسٹک ڈبے میں رکھ کر اس پر کپڑے ڈال دیئے تھے 5کلو گرام وزنی بم کے ساتھ کیل بھی بڑی مقدارمیں رکھے گئے تھے تاہم بروقت کاروائی سے علاقے کوتباہی سے بچالیاگیا اس دوران پولیس نے سرچ آپریشن کے دوران مبینہ افراد دریاق ولد علی گل، ،قادرولد اول شاہ سکنہ گیان خیل،حفیظ اللہ ولدعصمت اللہ ،شاہ نورولدنورعلی، حمیدولدولددلاورسکنہ ہنجل امیرخان کوگرفتار کرکے تفتیش کیلئے پولیس سٹیشن لے گئے۔

متعلقہ عنوان :