بنوں،طلباء تنظیموں کے حملے کے بعد پینل ہائی سکول کی سیکورٹی بڑھادی گئی

بدھ 28 جنوری 2015 19:01

بنوں(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 28 جنوری 2015ء ) بنوں طلباء تنظیموں کے حملے کے بعد پینل ہائی سکول کی سیکورٹی بڑھادی گئی واقعہ پربشپ پشاورخیبرپختونخوا ہمفری سرفرازپیٹرزنے ضلعی اورپولیس کی بے بسی پراحتجاج کیاتھابنوں میں گذشتہ روز مختلف سیاسی جماعتوں کے طلباء تنظیموں کی طرف سے فرانس کے جریدے میں شائع ہونے والے گستاخانہ خاکوں کے خلاف مظاہرے کے دوران تمام سرکاری سکولوں کے ساتھ پینل ہائی سکول اورفوجی فاؤنڈیشن سکول میں بھی طلباء داخل ہوئے اورتوڑپھوڑکی اس واقعہ کے بعد بشپ آف پشاورخیبرپختونخوا ہمفری سرفرازپیٹرز بنوں آئے انتظامیہ اورپولیس کی بے بسی پرشدیدتنقید کی اورصوبائی حکومت کی اقلیتی برادری کے ساتھ امتیازی سلوک پراحتجاج کیا جبکہ دیگرسکولوں کے سربراہان نے اس واقعہ پرغم وغصہ کااظہار کیا جس کے بعد ڈی پی او بنوں عبدالرشید نے سکولوں کادورہ کیا جس کے بعد پینل ہائی سکول اور چرچ کی حفاظت کیلئے سیکورٹی بڑھائی آج پینل ہائی سکول کھلارہا اورتعلیمی سرگرمیاں جاری رکھی۔

متعلقہ عنوان :